ابو ظہبی ٹی 10 میں کھیلنا خوش گوار تجربہ ہے ،امریکی کھلاڑی آرون جونز WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز


ابوظہبی: رائل چیمپس نے 2025 ابو ظہبی ٹی 10کے اپنے پہلے میچ میں فتح حاصل کر کے ٹیم کی ہمت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یو ایس اے کے ایئرن جونز نے نارتھرن واریئرز کے خلاف شیخ زائد اسٹیڈیم میں سات وکٹوں کی شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس فتح سے قبل ٹیم کئی قریبی مقابلوں میں ہار کا سامنا کر چکی تھی، لیکن امریکی کھلاڑی آرون جونزکی آل راؤنڈ پرفارمنس نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف فرنچائز بلکہ قومی ٹیم کے لیے بھی ایک قیمتی کھلاڑی ہیں۔

آرون جونزکا کہنا تھا کہ شکیب الحسن، جیسن رائے اور ایسورو اداناجیسے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میرے لیے بہت بڑا تجربہ رہا،ان کا پروفیشنل رویہ، حالات کا جائزہ لینا اور دباؤ کو سنبھالنے کا طریقہ، یہ سب آپ کوچنگ سے نہیں سیکھ سکتے۔ انہوں نے میری بہت مدد کی۔جونز نے امریکا کی ٹیم کی ٹی 20ورلڈ کپ میں امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان جیسے ٹیموں کے خلاف کھیلنا خواب کی طرح ہے، ہر کوئی جانتا ہے یہ ٹاپ ٹیمیں ہیں لیکن ٹی 20کرکٹ غیر متوقع ہے۔ ہم پہلے بھی پاکستان کو ہرا چکے ہیں اور ہم صرف اعداد و شمار کے لیے نہیں آئے، ہم واقعی اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ہمیں کم تر سمجھتے ہیں، اور یہ ٹھیک ہے، لیکن ٹی 20میں رینکنگ ہمیشہ اہم نہیں، اصل میں وہ ٹیم جیتتی ہے جو دن کے حساب سے بہترین پرفارم کرے۔ ہمارے پاس صلاحیت اور یقین ہے کہ ہم بڑے اپ سیٹس کر سکتے ہیں۔ جونزکا مزید کہنا تھا کہ میں ابو ظہبی میں کرکٹ کھیلنا بہت پسند کرتا ہوں،یہاں کے اسٹیڈیم، سہولیات اور مجموعی ماحول عالمی معیار کے ہیں۔ شہر میں کھیلوں کے مواقع اور بہترین تجربات کا امتزاج ہے جو بار بار یہاں آنے اور بہترین کھیل پیش کرنے کی تحریک دیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراے این پی کی 28 ویں ترمیم کی مشروط حمایت، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ اگلی خبرافغانستان بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، فیصل کریم کنڈی ابوظہبی ٹی10: کوئٹہ کیولری کی سپر اوور میں فتح، کوالیفائر ون میں رسائی یقینی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی کورٹنی واش کی کوچنگ نے ٹیم کی کارکردگی کو نکھارا،افغان کرکٹر محمد شہزاد پاکستان ٹیم آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی آئی ایل ٹی20: شعیب ملک پہلی بار کمنٹری باکس میں،وسیم اکرم، وقار یونس بھی پینل کا حصہ ابوطہبی ٹی 10:کولن منرو کی شاندار 77 رنز کی اننگز، واریئرز کی بُلز پر 35 رنز سے فتح TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ظہبی ٹی کے لیے

پڑھیں:

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک 16 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی اس وقت انتقال کر گیا جب ورزش کے دوران باسکٹ بال کا پول اس کے سینے پر گر گیا۔ کھلاڑی کورٹ میں پریکٹس کر رہا تھا جب پول آگے کی طرف سے اس کے اوپرگرا اور نوجوان انتقال کر گیا۔

 حادثے کی ہولناک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاردک اکیلا کورٹ میں پریکٹس کر رہا تھا۔ وہ پوائنٹ لائن سے دوڑتا ہے اور چھلانگ لگا کر باسکٹ تک پہنچتا ہے۔ کھلاڑی نے پہلی کوشش بخوبی مکمل کی پھر وہ دوبارہ کوشش کرتا ہے۔ اس بار وہ باسکٹ کے رم کو پکڑتا ہے کہ اچانک پول اکھڑ کر اس پر گر جاتا ہے اور پورا وزن اس کے سینے پر پڑتا ہے۔

Teen Basketball Player Dies In Freak Court Accident In Rohtak

NDTV's @ShivAroor joins @ParmeshwarBawa with more details pic.twitter.com/x6lHrXPQdM

— NDTV (@ndtv) November 26, 2025

 کھلاڑی کے ساتھی جو شاید اس وقت بریک لے رہے تھے کورٹ کی طرف دوڑے۔ انہوں نے پول اٹھا کر ہاردک کو بچایا لیکن نقصان ہو چکا تھا اور 16 سالہ کھلاڑی انتقال کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ٹاپ ٹینس کھلاڑی زینب علی کا اسلام آباد میں ٹورنامنٹ کے دوران اچانک انتقال

ہاردک کے پڑوسیوں نے بتایا کہ وہ قومی ٹیم کے لیے منتخب ہو چکا تھا اور حال ہی میں تربیتی کیمپ سے واپس آیا تھا۔ اس کے والد سندیپ نے ہاردک اور اس کے چھوٹے بھائی کو اپنے گھر کے قریب واقع ایک اسپورٹس کلب میں داخل کروایا تھا، جہاں وہ پریکٹس کر سکتے تھے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد خاندان کے حوالے کر دی ہے۔

حیران کن طور پر ایک ایسا ہی واقعہ ہریانہ کے بہادر گڑھ ضلع میں بھی پیش آیا جہاں 15 سالہ امن ایک اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہا تھا کہ باسکٹ بال کا پول اس پر گر گیا۔ اس کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا جس پر اہلخانہ نے ڈاکٹروں پر الزام لگایا کہ نوجوان کو مناسب علاج فراہم نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

باسکٹ بال کھلاڑی کا انتقال ہریانہ بھارت

متعلقہ مضامین

  • ’’بلڈ اینڈ بزنس ایک ساتھ نہیں چل سکتے ‘‘
  • سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کے خلاف سری لنکا کے 93 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ
  • جدید ترین مری گلاس ٹرین، عوام و سیاحوں کا نیا تجربہ فراہم کریگی
  • بھارتی وزیر دفاع کو سندھو کے پانی کا تجربہ نہیں، اس کا موقف ناقابل قبول: وزیراعلیٰ سندھ
  • فاطمہ نسیم پاکستان کیلیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں
  • بھارت میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا، ماہرہ خان
  • باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل
  • پاک بحریہ کا بحری جہاز سے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
  • فیض  حمید  کا کورٹ  مارشل  قانونی  معاملہ  ‘ قیاس  آرائی  نہ کی جائے : افغانستان  بلڈاور  بزنس  ساتھ  نہیں  چل  سکتے : ڈی جی آئی ایس  پی آر