data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( رپورٹ : مقصود احمد خان ) وزیر اعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اعلیٰ سطح اجلاس میں 35ویں نیشنل گیمز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ یہ میگا اسپورٹس ایونٹ 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا، جس کا افتتاح صدرِ پاکستان آصف علی زرداری انجام دیں گے۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام نے بھرپور شرکت کی جن میں وزیر داخلہ ضیاءاللہ حسن لنجار، وزیر زراعت محمد بخش مہر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری کھیل خیر محمد کلوڑ سمیت متعدد اعلیٰ افسران شامل تھے،  اجلاس کے دوران کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات، کھلاڑیوں کی رہائش، سیکیورٹی، مقامات کی اپ گریڈیشن اور لوجسٹکس سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے لیے وزیر اعلیٰ کو پیش کیے گئے منٹ بہ منٹ شیڈول میں ٹیموں کی پریڈ، کھلاڑیوں کی حلف برداری، مشعل روشن کرنے کی تقریب، تھیم سانگ کی پرفارمنس، ثقافتی شوز، ڈرون ڈسپلے، آتشبازی، لیزر شوز اور پیراگلائیڈنگ پرفارمنس شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تمام نکات کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مراسم کو عالمی معیار کا بنانے کے لیے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

اجلاس میں اختتامی تقریب کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دی گئی جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ اس موقع پر قائداعظم ٹرافی، بہترین کارکردگی اور فیئر پلے ٹرافی سمیت مختلف ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے جبکہ تقریب کا اختتام بھی رنگا رنگ ثقافتی و موسیقی پروگرام اور شاندار آتشبازی کے ساتھ ہوگا۔

کراچی میں مجموعی طور پر 24 مقامات نیشنل گیمز کے لیے منتخب کیے گئے ہیں جن کی تزئین و مرمت محکمہ کھیل و یوتھ افیئرز کمشنر کراچی کے تعاون سے انجام دے رہا ہے،  کمشنر آفس نے تمام وینیوز کے اطراف تجاوزات ختم کرنے اور ٹریفک و آپریشنل لاجسٹکس کو ہموار بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے افتتاحی و اختتامی تقریبات کی نگرانی کے لیے ایک وزارتی کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں میئر کراچی سمیت محکمہ تعلیم، ثقافت، ٹرانسپورٹ اور اطلاعات کے نمائندے شامل ہوں گے،  محکمہ تعلیم نے طالب علموں کی بڑی تعداد میں شرکت کی یقین دہانی کرائی جبکہ محکمہ اطلاعات پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر تشہیری مہم چلائے گا۔

مراد علی شاہ نے محکمہ ثقافت کو ہدایت کی کہ ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر آنے والی ٹیموں کے لیے روایتی انداز میں استقبال کا انتظام کیا جائے،  انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے خصوصی ٹرانزٹ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔ مزید برآں، وی آئی پی، وی وی آئی پی، طلبہ اور شائقین کے لیے علیحدہ نشستوں کا جامع پلان تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔

عوامی شمولیت بڑھانے کے لیے شہر میں ایونٹ ایکٹیویشن مہم بھی چلائی جائے گی جبکہ فین انٹریکشن زونز، فوڈ اسٹیلز اور تربیت یافتہ رضاکار ایونٹ کے دوران مہمانوں کی رہنمائی کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیشنل گیمز نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہیں بلکہ قومی یکجہتی، نوجوانوں کی شمولیت اور کراچی کی اسپورٹس میزبانی کی صلاحیت کو عالمی سطح پر نمایاں کرتے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل گیمز وزیر اعلی کے لیے

پڑھیں:

ہم پاکستان کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، علی لاریجانی

عاصمہ شیرازی کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایرانی عوام کیلیے بہت عزیز اور قابل احترام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے ڈائریکٹر علی لاریجانی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے اعلیٰ ملکی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔ اسی دوران انہوں نے معروف صحافی عاصمه شیرازی کو ایک انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے حوالے سے علی لاریجانی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ محترمہ عاصمہ شیرازی نے دوران انٹرویو مجھ سے پوچھا کہ پاکستان اور بھارت، نیز پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے آپ کیا کرنے کو تیار ہیں؟۔ میں نے جواب دیا کہ پاکستان، ایرانی عوام کے لیے بہت عزیز اور قابل احترام ہے۔ ہم ان مسائل کے حل کے لیے پاکستان کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ علی لاریجانی کا یہ انٹرویو آئندہ شب بروز جمعہ بوقت 8 بجے شام اسلام آباد کے مقامی وقت پر نشر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ نے اس دورے میں پاکستان کے وزیر اعظم، صدر، وزیر خارجہ، قومی اسمبلی کے اسپیکر، اور آرمی چیف سے ملاقاتیں و بات چیت کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد میں واقع ایرانی سفارت خانے میں علاقائی و بین الاقوامی، امن و سلامتی کے تھنک ٹینکس اور ماہرین کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب بھی کیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعاون میں کسی حد کے قائل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے حکم پر، سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل، ایران اور پاکستان کے درمیان تمام اقتصادی رکاوٹیں اور پابندیاں ختم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے
  • پیدائش، اموات، نکاح، طلاق کی رجسٹریشن آن لائن ہو گی، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے افتتاح کر دیا
  • پاکستان 30ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی کے لیے تیار
  • بازل علی نقوی کی زیر صدارت محکمہ صحت عامہ کے اجلاس کا انعقاد
  • وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کیس: الیکشن کمیشن 4 دسمبر کو سماعت کرے گا
  • کراچی میں شاندار ثقافتی میلہ سجنے کو تیار، کون سے فنکار پرفارم کریں گے؟
  • قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور
  • ہم پاکستان کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، علی لاریجانی
  • جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانا نیشنل کانفرنس کی اولین ترجیح ہے، میاں الطاف