data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں نچلی سطح پر کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، تاہم ٹاپ لیول پر کرپشن اب ممکن نہیں رہی۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 27ویں کورس کے شرکاء سے ملاقات کر رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ نے ورکشاپ کے شرکاء کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے آگاہ کیا، جنہیں شرکاء نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر مزید باوقار ہوگیا ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ حالیہ سیلاب کے دوران لاکھوں افراد اور مویشیوں کو محفوظ بنایا گیا، جبکہ بروقت طبی امداد سے وبائی امراض کا پھیلاؤ روکا گیا۔ اسموگ کنٹرول کیلئے کی جانے والی انتھک محنت کے باعث اس سال اسموگ کا مجموعی اثر کم رہا، اگرچہ سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کے اثرات لاہور تک پہنچتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ووٹ کھونے کے خوف کے بغیر ہی بڑے فیصلے ممکن ہوتے ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے اور میرٹ کے نفاذ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، مگر سفارش کی نفی اور شفافیت حکومت کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم نہ خریدنے کے فیصلے پر اعتراضات ہوئے، لیکن پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹا، گندم اور روٹی کی قیمتیں نہیں بڑھیں۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک آگئی ہے۔ صوبے میں 30 ہزار کلومیٹر طویل 1650 سڑکوں کی تعمیر جاری ہے اور ای-ٹینڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے بچائے گئے۔ خصوصی افراد کیلئے ہر ای-بس میں وہیل چیئر کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

فاروق اعظم صدیقی ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، حکومتی اقدامات کی تعریف

لاہور:

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے اور حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ہے اور امریکی کانگرس پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے کی لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز کا اینٹوں کے بھٹے کو جدید بنانے کا ماڈل خطے میں مثال بنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نواز
  • صوبے میں نچلے لیول پر کرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں ہے: مریم نوازشریف 
  • نچلے لیول پر پورا کنٹرول نہ ہو مگر پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن ممکن نہیں، مریم نواز
  • کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
  • نچلے لیول پر شاید پورا کنٹرول نہ ہو مگر پنجاب میں ٹاپ لیول پر کرپشن ممکن نہیں: مریم نواز
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محکموںکی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
  • امریکی کانگریس کی طرف سے مریم نواز کو خطوطی اعتراف، حکومتی اقدامات کو سراہا گیا
  • امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، حکومتی اقدامات کی تعریف
  • ن لیگ کے سوا کسی نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، مریم نواز