امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط، اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز )امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے جس میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ کانگریس ارکان کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے ۔

وزیر اعلی مریم نواز کے نام خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کا کہنا ہیکہ بھٹہ انڈسٹری میں ساڑھے چار ملین سے زائد افراد پیشگی نظام میں جکڑے ہیں۔ غیر منصفانہ مزدوری کا یہ طریقہ صدیوں سے جنوبی ایشیا میں رائج ہے ۔

امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا کہ ہمیں مائیک برکلے اور ڈاکٹر روبینہ فیروز نے پنجاب انتظامیہ کے اس انقلابی اقدام سے آگاہ کیا ہے ۔ بھٹو ں کی صنعت میں جدت سے جبری مشقت کے خاتمے کی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد ملے گی۔خط میں کہا گیا کہ یہ عمل پنجاب کو بیرونی سرمایہ کاری اور امریکی کاروباری اداروں کے لیے زیادہ پرکشش بنا ئے گا۔

خط میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت پاک امریکا پارٹنرشپ کی مضبوطی کیلئے بھی بہت اہم ہے۔ صوبہ پنجاب اس منصوبے کا پائلٹ ہے ۔بھٹوں کی جدت سے انسانی حقوق کے امور میں بھی بہتری آئے گی اورپاکستان لانگ ٹرم بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بھی زیادہ پرکشش بن جائے گا۔

امریکی کانگریس ارکان کے خط میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کاکس جبری مشقت کے خلاف ایسے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے، حکومت پنجاب کے اس اقدام سے پاک امریکا اقتصادی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے4 ملزمان کو بری کردیا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے4 ملزمان کو بری کردیا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی بھارتی میڈیا جھوٹ کا ماہر، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر دیا:وزات اطلاعات دبئی ایئرشو میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، فروخت کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط دبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکی کانگریس ارکان مریم نواز کے نام خط

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا