جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات پر امریکی کانگریسس نے مریم نواز کو اعزازی خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط لکھا ہے جس میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ کانگریس ارکان کا کہنا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ اور جبری مشقت کا خاتمہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے نام خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس کا کہنا ہےکہ بھٹہ انڈسٹری میں ساڑھے چار ملین سے زائد افراد پیشگی نظام میں جکڑے ہیں۔ غیر منصفانہ مزدوری کا یہ طریقہ صدیوں سے جنوبی ایشیا میں رائج ہے ۔امریکی کانگریس ارکان کے خط میں کہا گیا کہ ہمیں مائیک برکلے اور ڈاکٹر روبینہ فیروز نے پنجاب انتظامیہ کے اس انقلابی اقدام سے آگاہ کیا ہے ۔ بھٹو ں کی صنعت میں جدت سے جبری مشقت کے خاتمے کی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد ملے گی۔خط میں کہا گیا کہ یہ عمل پنجاب کو بیرونی سرمایہ کاری اور امریکی کاروباری اداروں کے لیے زیادہ پرکشش بنا ئے گا۔خط میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت پاک امریکا پارٹنرشپ کی مضبوطی کیلئے بھی بہت اہم ہے۔ صوبہ پنجاب اس منصوبے کا پائلٹ ہے ۔بھٹوں کی جدت سے انسانی حقوق کے امور میں بھی بہتری آئے گی اورپاکستان لانگ ٹرم بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بھی زیادہ پرکشش بن جائے گا۔امریکی کانگریس ارکان کے خط میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کاکس جبری مشقت کے خلاف ایسے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے، حکومت پنجاب کے اس اقدام سے پاک امریکا اقتصادی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امریکی کانگریس کانگریس ارکان کہا گیا کہ مریم نواز
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔