آئی جی پنجاب سےپی ایم ایس امتحان میں کامیاب بدرالدین شہریاراورسمیع الدین شہروزکی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سےپی ایم ایس امتحان میں کامیاب ہونے والے بدرالدین شہریاراورسمیع الدین شہروزکی ملاقات ہوئی۔
بدر الدین اور سمیع الدین قائمقام ڈی پی او لیہ شمس الدین کے بیٹے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی جانب سے دونوں نوجوانوں کو پی ایم ایس امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔
آئی جی پنجاب نے محنت و لگن سے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے پر شمس الدین کو خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھ کر نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی بھرپور خدمت کریں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اختیارات، صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت اور تعمیر و ترقی کیلئے استعمال کریں، ایسے بچے پنجاب پولیس کے دیگر ملازمین کے بچوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد میں پہلی روبوٹک سرجری کامیاب
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل عبور ہو گیا۔ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں پہلی مرتبہ جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کے ذریعے سرجری کامیابی سے انجام دی گئی۔ اس پیچیدہ آپریشن میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔