تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوسرا ملزم نواب زادہ ٹھیکیدار ہے۔ ملزم کے اکاؤنٹ میں 180 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملزمان کو مزید 7 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار 2 ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج حامد مغل نے دونوں ملزمان کو مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گل زادہ ایک نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے۔ ملزم کے بینک اکاؤنٹ کو 251.

8 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوسرا ملزم نواب زادہ ٹھیکیدار ہے۔ ملزم کے اکاؤنٹ میں 180 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، لہٰذا مزید جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تفتیشی افسر

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی

وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔

اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔

قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا