کراچی (نیوز ڈیسک) NCCIA کے اسلام آباد اور لاہور کے نامزد ملزمان کے خلاف بڑی پیشرفت ، ایف ائ آئی اے اسلام آباد اینٹی کرپشن سرکل میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے افسران کے خلاف درج مقدمہ نمبر 97/25 جس میں 10 افسران نامزد ہیں اس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تمام نامزد ملزمان کے نام پی این آئی ایل (پروویژنل نیشنل ائیڈنٹیفیکیشن لسٹ) میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے شامل کروا دیے ہیں تاکہ ملزمان ملک سے باہر نہ جا سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور؛ شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں ہتھیانے والا گینگ گرفتار

لاہور:(نیوزڈیسک)تھانہ کاہنہ کے علاقے میں شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔تھانہ ماڈل ٹاؤن میں میڈیا نمائندوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ایک ساتھی شامل ہے۔ ملزمان نے خود کو پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرتے ہوئے دفتر قائم کر رکھا تھا۔

انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شہری جب اپنے مکانات کرائے پر دینے کے لیے ان کے پاس آتے تھے تو ملزمان ان مکانات کو گروی رکھوا دیتے اور مالکان کو بتایا جاتا کہ ان کے مکانات کرائے پر دے دیے گئے ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان شریف شہریوں کے مکانات گروی رکھوا کر لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں جبکہ ان کے خلاف اسی نوعیت کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے شہریوں کے مکانات کو گروی رکھوا کر حاصل کی گئی 50 لاکھ روپے رقم برآمد کر لی ہے۔

ڈاکٹر ایاز حسین نے برآمد شدہ رقم مدعی مقدمات کے حوالے کی، جس پر متاثرہ شہریوں نے رقم واپس ملنے پر ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن نے بتایا کہ انویسٹی گیشن ڈویژن ماڈل ٹاؤن نے رواں ماہ کے دوران شہریوں سے چوری ہونے والے لاکھوں مالیت کے 45 موبائل فون بھی برآمد کیے ہیں۔ برآمد شدہ موبائل فون مدعی مقدمات کے سپرد کر دیے گئے۔

ڈاکٹر ایاز حسین نے کہا کہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • توہین مذہب کیس، ایمان مزاری کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج
  • بینکنگ فراڈ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، بینک کے 4 ملازمین گرفتار
  • لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کیخلاف ورزی پر 85 ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ شہریوں کے گھروں کو گروی رکھوا کر لاکھوں ہتھیانے والا گینگ گرفتار
  • بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا چیف ایڈوائزر پر جولائی چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام
  • لاہور ہائیکورٹ نے27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی
  • لاہور میں گٹکا مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ
  • شہداد پور: پولیس حراست میں ہیڈماسٹرکی ہلاکت کے خلاف احتجاج
  • لاہور، ایس پی سِول لائنز کی ہدایت پر ون ویلرز کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار