لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کیخلاف ورزی پر 85 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
لاہور پولیس کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سرگرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 85 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2793 ملزمان گرفتار اور 1583 مقدمات درج کئے گئے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو کرایہ پر مکان یا دکان دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
سی سی پی او لاہور نے عملے کو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
دوسری جانب انہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے کرایہ داروں کا اندراج فوری کروائیں۔ شہریوں کے باہمی تعاون سے سکیورٹی بہتر بنائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرایہ داری ایکٹ
پڑھیں:
احتجاج کے مقدمات میں عدالت کا فیصلہ، بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری روک دی
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مختلف احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 256 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام درخواستوں میں 19 جنوری تک توسیع کر دی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ’مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا، جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ سر، اگر یہ سال اچھا نہیں تو اگلے سال کی کوئی تاریخ ڈال دیں۔‘‘ عدالت نے تمام ضمانتوں کی درخواستوں پر مزید سماعت 19 جنوری 2026 تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، عبدالقیوم نیازی، شہریار آفریدی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، شہرام ترکئی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج، 4 اکتوبر احتجاج، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔