امریکا‘ غیرملکی ہنر مندوں کیلیے نئی ویزا پالیسی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایچ بی ون ویزا منصوبے کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے ایچ بی ون ویزا منصوبے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی ہنرمندوں کو امریکا میں عارضی طور پر لایا جائے گا تاکہ وہ امریکی شہریوں کو اعلیٰ مہارت والے شعبوں میں تربیت دے سکیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ مقاصد پورے ہونے کے بعد غیر ملکی ماہرین واپس اپنے ممالک کو چلے جائیں گے اور امریکا میں ان کاموں کو مکمل طور پر مقامی ہنرمندوں کے سپرد کر دیا جائے گا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اقدام ضروری تبدیلیوں کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلیے پاکستان پہنچ گئی
زمبابوے کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلیے پاکستان پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز نے زمبابوے ٹیم کا استقبال کیا۔
زمبابوے کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔
زمبابوے ٹیم آج مکمل آرام کرکے کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
???? Sikandar Raza-led Zimbabwe squad arrives in Islamabad to take part in the T20I tri-series ????#PAKvZIM | #PAKvSL pic.twitter.com/qksgkf27Q0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 12, 2025یاد رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر تک سہ ملکی سیریز کھیلی جائے گی۔