سراج الحق کاپمزاسپتال کادورہ،دھماکے کےزخمیوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے حکومت کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
پمزاسپتال میں کچہری دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے، عدالتیں اوراسپتال سب غیر محفوظ ہیں اور اس وقت ملک کو ہر سطح پر پائیدار امن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اس موقع پر ناظم زون علی گیلانی، ڈاکٹر آفریدی سمیت اسپتال کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور مالی معاونت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غیر سنجیدگی ترک کرے اور امن کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے تاکہ ملک میں تعلیمی، عدالتی اور طبی اداروں سمیت تمام اہم مقامات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے طبی عملے کی کوششوں کو سراہا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے حکومت سے خصوصی اقدامات کی توقع ظاہر کی۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون اور ذمہ دارانہ رویے کے ذریعے کردار ادا کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیف سیکرٹری کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر کادورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بدھ کے روز ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں صوبہ بھر میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے انتظامات اور تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی، سیکریٹری صحت، ای او سی ٹیم اور متعلقہ محکموں کے افسران اور ڈونر پارٹنر کے نمائندے بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ کو بتایا گیا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک صوبہ سندھ کے تمام اضلاع میں چلائی جائے گی۔