ادیب اور گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے کی چوری، صوبائی وزیر کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
کراچی:
ادیب اور گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے چوری کی واقعہ پیش آیا ہے جبکہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو واقعے پر بیدل مسرور سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
ادیب و گلوکار 30 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرا کے واپس گھر پہنچے تو نامعلوم ملزم گھر میں رکھے ہوئے 40 لاکھ روپے کی رقم بھی چرا کر فرار ہوگیا اور انہوں نے بتایا کہ ایک پلاٹ فروخت کیا تھا جس کا ٹوکن 30 لاکھ روپے اور دوسری ادائیگی 40 لاکھ روپے کی گئی تھی اور مذکورہ رقم حالات کے پیش نظر آئل کے ڈبوں میں رکھ کر دی گئی تھی جسے انہوں نے اپنے کمرے میں رکھ دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ بدھ کی شام 6 بجے کے قریب وہ آرٹس کونسل گئے اور رات ساڑھے 11 بجے کے قریب گھر پہنچا تو میرے کمرے کا سامان بکھرا ہوا تھا اور 30 لاکھ روپے جس آئل کے ڈبے میں رکھے تھے وہ غائب تھا تاہم جمعرات کی شام سچل تھانے میں رقم کی چوری کا مقدمہ درج کرانے کے بعد گھر پہنچے تو کمرے میں 40 لاکھ روپے نقدی جو کہ آئل کے دوسرے ڈبے میں رکھی ہوئی تھی وہ ڈبہ غائب تھا جسے نامعلوم ملزم یا ملزمان کمرے کی کھڑکی کی گرل توڑ لے گیا تھا۔
بیدل مسرور نے بتایا کہ رقم میرے کمرے میں رکھی تھی جبکہ گھر میں اہلیہ، بیٹی اور بہو بھی موجود تھے تاہم چوری کی دوسری واردات کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ ملزم کو اس بات کا پتا تھا یا اسے بتا کر بھیجا گیا تھا کہ رقم آئل کے ڈبوں میں رکھی ہوئی ہے اور پہلی واردات میں وہ ایک ہی ڈبہ اٹھا کر لے گیا جس میں 30 لاکھ روپے تھے جس کے بعد ملزم چوری کی دوسری واردات میں کمرے سے 40 لاکھ روپے بھی لے اڑا۔
ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن باقی رند نے بتایا کہ واقعے کے تحقیقات کے لیے ایس ایچ او سچل اور ڈی ایس پی بیدل مسرور کی رہائش گاہ پر موجود ہیں اور جلد ہی چوری کی اس واردات کا معمہ حل کرلیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ لاکھ روپے چوری کی گھر میں ا ئل کے
پڑھیں:
سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
(سٹی42)سندھ حکومت نے مہنگے داموں پاسکو سے گندم خرید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2024 کی پرانی گندم پاسکو سے خرید ی جائے گی،پاسکو نے فی 40 کلو گرام کا 4150 روپے نرخ مقرر کیا ہے۔
پاسکو نے 2 لاکھ 20 ہزار 665 میٹرک ٹن گندم سندھ کو دینے کی پیشکش کی ہے،سندھ نے کاشت کاروں کیلئے 3500 روپے گندم خریداری کا نرخ مقرر کیا تھا لیکن کاشت کاروں نے کم نرخ کی وجہ سے گندم حکومت کو نہیں دی اورسندھ حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خرید سکی۔
سندھ حکومت نےرواں سال 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا،اب سندھ حکومت 650 روپے فی 40 کلو گرام 650 روپے مہنگی گندم خرید رہی ہے،سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
محکمہ خوراک سندھ کے مطابق صوبے کو 16 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں گندم کی ضرورت 65 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے،سندھ میں گندم کی پیداوار 47 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی ، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن پرانی گندم کے ذخائر موجود ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محکمہ خوراک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں زیادہ نرخ کی وجہ کاشت کاروں سے گندم خرید نہیںسکے،گندم کی قلت کا سامنا کرنے کی وجہ سے گندم درآمد کرنی پڑے گی،سندھ کابینہ نے گزشتہ روز گندم در آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔