کراچی کا سیف سٹی سسٹم ’’غیر محفوظ‘‘ بلاول ہاؤس چورنگی سے آلات چوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے نصب سیف سٹی سسٹم کے آلات بھی چوروں کے نشانے پر آگئے۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری کرلیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بکس چوری ہونے کے بعد متعلقہ کیمرے بند ہوگئے، جنہیں مزید نقصان سے بچانے کے لیے کھمبوں سے اتار کر محفوظ کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق کیمروں سمیت سیف سٹی پروجیکٹ کے آلات کے تحفظ کے لیے پہلے ہی ڈسٹرکٹ پولیس کو ہدایت دی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے قیمتی آلات کی چوری تشویشناک ہے، جس سے شہر کے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: لائٹ ہاوس کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری
— اسکرین گریبکراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کے مطابق لائٹ ہاؤس کے قریب پرانے جوتوں اور کپڑوں کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق لائٹ ہاؤس پر آگ نالے کے اطراف پرانے کپڑوں کی دکانوں میں لگی ہے۔ 8 سے 10 عارضی دکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ کو پھیلنے سے روکا جا رہا ہے۔