کراچی؛ لائٹ ہاؤس لُنڈا بازار میں آگ لگ گئی، کئی پتھارے جل کر خاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر کے کاروباری مراکز لائٹ ہاؤس میں لُنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کئی پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کپڑوں کے متعدد پتھاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ لائٹ ہاؤس کے قریب لُنڈا کے پتھاروں میں لگی، جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر روانہ کر دی گئیں۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ 2 فائر ٹینڈرز کے ساتھ ابتدائی طور پر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہوا، جس کے بعد کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے مزید 3 فائر ٹینڈرز بھی کارروائی میں شامل کیے گئے۔ مجموعی طور پر 5 فائر ٹینڈرز نے آپریشن میں حصہ لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پالیا گیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کولنگ مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات اور مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے گا۔
ریسکیو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کپڑوں کے متعدد پتھارے مکمل طور پر جل گئے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کے عمل کے دوران تمام اداروں نے بھرپور تعاون کیا اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچا لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔