وزیرآباد: بندر بازار، گھروں میں گھس آئے، شہریوں کی دوڑیں، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
وزیرآباد (نامہ نگار) وزیرآباد کے شہری اُس وقت حیران رہ گئے جب اچانک بندر بازار میں داخل ہو گئے۔ پھل فروشوں کے ٹھیلوں سے کیلے اُٹھا کر دیکھتے ہی دیکھتے غائب ہو گئے۔ بازار میں بندروں کو دیکھ کر خواتین اور بچوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بندروں کو ریلوے کالونی، محمد نگر، ٹھٹہ فقیراللہ محلہ اسلامیہ گارڈن کالونی کے علاقوں میں چھتوں پر بھی دیکھا گیا۔ شہریوں کے مطابق بندر موٹرسائیکلوں پر بیٹھے، درختوں پر بھی دیکھے گئے ، واقعات کی دلچسپی یہ ہے کہ بندروں نے شہریوں کو ہنسایا بھی اور ڈرایا بھی۔ ایک سے دوسرے علاقے میں بندروں کی نقل وحرکت اور انہیں روکنا انتہائی مشکل تھا جس پر شہریوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دیدی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکار جیتندر توازن بگڑنے سے سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے، ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر اس وقت معمولی حادثے کا شکار ہوگئے جب وہ اداکارہ زرین خان کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیتندر جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے اور تقریب میں داخل ہونے لگے تو ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے۔ وہاں موجود افراد نے فوری طور پر انہیں سہارا دیا اور اٹھنے میں مدد کی۔
عینی شاہدین کے مطابق اداکار جلد ہی سنبھل گئے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ زرین خان، جو معروف اداکار و فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ تھیں، 7 نومبر کو ممبئی میں طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے سوگواروں میں شوہر سنجے خان اور بچے سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان شامل ہیں۔
चलते-चलते अचानक गिर पड़े जितेंद्र
जरीन खान की प्रार्थना सभा में श्रद्धांजलि देने पहुंचे अभिनेता जितेंद्र अचानक सीढ़ियों से टकराए और लड़खड़ाकर गिर पड़े. गनीमत रही कि उन्हें चोट नहीं लगी. वीडियो देख फैन्स की निकली आह.#Jeetendra pic.twitter.com/Y8pBUOgQnd
— NDTV India (@ndtvindia) November 11, 2025
تعزیتی تقریب میں رانی مکھرجی، ریتھک روشن، صبا آزاد، علی گوئی اور جیسمین بھاسن سمیت متعدد فلمی شخصیات نے شرکت کی۔