اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکا، زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے نوجوان کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کرنے والے ایک نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دھماکے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد کرنے والے ایک نوجوان کی بہادری دکھائی گئی ہے۔
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکہ کے بعد کچہری کنٹین پر کام کرنے والے ویٹر اسد نے بہادری کی مثال بن گیا ، اسد دھماکہ کے وقت کنٹیں پر مصروف تھا دھماکے کی آواز سن کر فوراً سے انٹری گیٹ پر پہنچا جب لوگ سر خود کے باعث باہر بھاگ رہے تھے ویٹر اسد کی جانب سے زخمیوں کو اٹھایا جا رہا تھا… pic.
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) November 12, 2025
کہا جا رہا ہے کہ کچہری کی کینٹین میں کام کرنے والے اسد دھماکے کے وقت اپنے کام میں مصروف تھے۔ دھماکے کی آواز سن کر وہ فوراً انٹری گیٹ کی جانب پہنچے اور زخمیوں کو اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
اسد نے ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے اور بعد میں زخمیوں کی اسپتال منتقلی میں فعال کردار ادا کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بہادری کو سراہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسد جیسے نوجوانوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دیے جانے چاہئیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد دھماکا اسلام آباد کچہری جوڈیشل کمپلیکس خود کش دھماکا کچہری دھماکاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد دھماکا اسلام آباد کچہری جوڈیشل کمپلیکس خود کش دھماکا کچہری دھماکا
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کے ایکس اکاونٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، آج کے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن بھی جاری اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی فضل الرحمان کی اپنے ارکان اسمبلی کو 27ویں ترمیم کیخلاف ووٹ دینے کی ہدایت پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی ہوگی، افغان حکام کی دھمکی اگست 2026تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی، چیف جسٹسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم