اسلام آباد کچہری دھماکا: ڈسٹرک بار کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان، ملک بھر میں وکلا کی ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے اور 12 افراد کی ہلاکت کے بعد آج اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے 3 روزہ سوگ اور ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد بار کونسل نے بھی افسوسناک واقعے کے تناظر میں 3 روزہ ہڑتال کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
واقعے کے بعد اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مکمل بند ہے، اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں نے وکلا کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔
راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی اپیل کی، اور وکلا نے صرف ایمرجنسی کیسز میں عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا، جس کے باعث معمولی مقدمات کی سماعت ملتوی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وفاقی دارالحکومت کے قلب میں دھماکا سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے، سپریم کورٹ بار کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت
اس کے علاوہ آج لاہور سمیت صوبائی دارالحکومتوں کی ماتحت عدالتوں میں عدالتیں بند رہیں جبکہ پشاور میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔
بلوچستان بار کونسل نے بھی صوبے بھر میں عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا، اور ہائی کورٹ و ماتحت عدالتوں میں بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔ بار کونسل بلوچستان نے حکومت کو جان و مال کے تحفظ میں ناکام قرار دیتے ہوئے، اسلام آباد کے وکلا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد بار کونسل اسلام آباد کچہری دھماکا بائیکاٹ عدالت ہڑتال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد بار کونسل اسلام آباد کچہری دھماکا بائیکاٹ عدالت ہڑتال اسلام آباد بار کونسل کا اعلان
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔