اسلام آباد پولیس کی ڈیوٹیوں کے دوران بڑے سیکیورٹی لیپس کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی ڈیوٹیوں کے دوران بڑے سیکورٹی لیپس کا انکشاف ہوا ہے جب کہ وفاقی پولیس کے آپریشن ڈویژن کے متعدد اہلکار غیر ملکی وی وی آئی پی وفود اور کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔
ڈیوٹی پوائنٹس سے اہلکاروں کی غیر موجودگی سیکیورٹی صورتحال میں سنگین خطرہ بن سکتی ہے، آپریشن ڈویژن کے مجموعی طور 76 اہلکار بغیر اطلاع واجازت ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضر رہے۔
ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن اسلام آباد کیپٹن (ر) زیشان حیدر نے آئی ایس سی (انٹرنشینل سپیکرز ) کانفرنس اور غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی ڈیوٹیاں چیک کی تو اہلکاروں کی غیر حاضری کا انکشاف ہوا۔
ایس ایس پی سیکورٹی ڈویژن اسلام آباد کیپٹن (ر) زیشان حیدر نے وی آئی آئی پی سیکورٹی ڈیوٹیوں سے بغیر اطلاع غیر حاضر اہلکاروں اور محرروں کے ناموں کے ساتھ کاروائی کے لیے ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت اعلی حکام کو مراسلے ارسال کردیے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ 10 نومبر کو ائی ایس سی کے وی وی آئی پی وفود کی سیکورٹی ڈیوٹی چیک کرنے پر آپریشن ونگ کے 67 اہلکار بغیر اطلاع غیر حاضر پائے گئے، 7 سے 9 نومبر کے دوران غیر ملکی کرکٹ ٹیم و وفود کی سیکورٹی ڈیوٹی چیک کی گی تو آپریشن ونگ کے اے ایس آئی سمیت 9 اہلکار ڈیوٹی پوائنٹس سے بغیر اطلاع و اجازت غیر پائے گے۔
اس میں کہا گیا کہ آئی ایس سی اور غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی موجودگی کے موقع پر اہلکاروں کی غفلت تشویشناک ہے، سیکورٹی ڈیوٹیوں پر متعین اہلکاروں کاغیر ذمہ دارانہ رویہ کسی ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتا تھا۔
مراسلے کے مطابق غیر حاضر پولیس اہلکاروں اور محرروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے، غیر حاضری کے مرتکب اہلکاروں کو "سروس سے برطرفی" کی بڑی سزا دینے کی سفارش۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد بغیر اطلاع کرکٹ ٹیم غیر ملکی
پڑھیں:
اسلام آباد دھماکے کے بعد لاہور میں حساس مقامات کی سیکیورٹی ہائی الرٹ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش حملے میں 12 افراد کے شہید ہونے کے بعد لاہور کے حساس مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے حساس مقامات کے گرد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا، اسلام آباد واقعے کے بعد شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں مزید سختی بھی کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈولفن اسکواڈ اور پیرو فورس کو لاہور میں اضافی گشت کی ہدایات جاری کر دیں۔فیصل کامران نے فیلڈ ٹیموں کو پارکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ یقینی بنانے اور مشکوک افراد و مشکوک گاڑیوں کی بغیر شناخت داخلے پر زیرو ٹالرنس یقینی بنانے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ آج دوپہر اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی نیوز‘ نے بتایا کہ اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنۃ الخوارج نے خودکش دھماکا کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہو سکے. موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا کچہری کے باہر ہوا .جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔پمز ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق 12 افراد کی لاشیں اور 20 سے 22 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 27 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔