دہلی کی زہریلی فضا پر جونٹی رہوڈز کا ردعمل سامنے آ گیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی فضا ایک بار پھر زہر آلود ہو چکی ہے اور اس بار اس پر جنوبی افریقا کے سابق مایہ ناز کرکٹر جونٹی رہوڈز نے آواز بلند کی ہے۔
نئی دہلی کی بڑھتی ہوئی آلودگی نے جہاں عام شہریوں کو زندگی عذاب بنا دی ہے، وہیں غیر ملکی شخصیات بھی اس کے خلاف بولنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔ جونٹی رہوڈز، جو اپنی فٹنس اور کھیل کے دوران توانائی کے لیے مشہور تھے، نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس نے بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر ہلچل مچا دی ہے۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے دہلی اور ساؤتھ گوا کی دو تصاویر ساتھ رکھی ہیں ۔ ایک طرف دہلی کی دھند آلود، مٹی اور دھوئیں میں لپٹی فضا جب کہ دوسری جانب نیلے آسمان اور کھلے میدانوں والا گوا دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے تصویروں کے ساتھ لکھا کہ شکر ہے کہ ہم ساؤتھ گوا میں رہتے ہیں، جہاں میرے بچے باہر فٹبال کھیل سکتے ہیں، جبکہ دہلی میں والدین اپنے بچوں سے کہتے ہیں کہ گھر کے اندر رہیں۔
جونٹی رہوڈز کے اس سادہ مگر معنی خیز جملے نے دہلی کے ماحولیاتی بحران پر ایک بار پھر عالمی توجہ دلا دی ہے۔ بھارتی شہریوں نے بھی ان کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے دہلی حکومت کو آلودگی کے کنٹرول میں ناکامی کا ذمے دار ٹھہرایا، جبکہ کچھ نے اسے غیر ملکی مداخلت قرار دے کر دفاعی رویہ اپنایا۔
واضح رہے کہ ہر سال سردیوں کے آغاز سے قبل دہلی کی فضا میں دھند اور زہریلے دھوئیں کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) اکثر 400 سے تجاوز کر جاتا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر درجے میں آتا ہے۔
ماحولیاتی تنظیموں کا بھی کہنا ہے کہ آلودگی کی سب سے بڑی وجوہات فصلوں کی باقیات جلانا، صنعتی دھواں، گاڑیوں کا اخراج اور بے قابو تعمیرات ہیں۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف سانس کی بیماریاں بلکہ آنکھوں اور جلد کے امراض میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دہلی میں اسکول بند ہونے، فضائی ٹریفک متاثر ہونے اور شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایات کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی پائیدار حل سامنے نہیں آ سکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دہلی کی
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔