کانگریس لیڈر نے بی جے پی پر ووٹ چوری اور بگڑتے ہوئے آلودگی کے بحران سے لاتعلقی کا الزام لگاتے ہوئے لاکھوں ہندوستانیوں کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کیلئے فوری اور فیصلہ کن کارروائی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے دہلی کے انڈیا گیٹ پر بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے مودی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ صاف ہوا کا حق ایک بنیادی انسانی حق ہے، پُرامن مظاہرین کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نہیں ہونا چاہیئے۔ اتوار کے روز دہلی کی پولیس نے انڈیا گیٹ پر ان مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا جو حکومت سے قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے پالیسیاں بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ نئی دہلی ضلع کے ڈی سی پی دیوش کمار مہالا نے اس موقع پر کہا ہے انڈیا گیٹ کوئی احتجاج کی جگہ نہیں ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے بی جے پی پر ووٹ چوری اور بگڑتے ہوئے آلودگی کے بحران سے لاتعلقی کا الزام لگاتے ہوئے لاکھوں ہندوستانیوں کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کے لئے فوری اور فیصلہ کن کارروائی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ہوا کا حق بنیادی انسانی حق ہے۔ پُرامن احتجاج کے حق کی ضمانت ہمارے آئین نے دی ہے۔ پُرامن طور پر صاف ہوا کا مطالبہ کرنے والے شہریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے، فضائی آلودگی لاکھوں ہندوستانیوں کو متاثر کر رہی ہے، ہمارے بچوں اور ہمارے ملک کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ووٹ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والی حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس بحران سے نمٹنے کے لئے کوئی کوشش کر رہی ہے، ہمیں صاف ہوا کا مطالبہ کرنے والے شہریوں پر حملہ کرنے کے بجائے اب فضائی آلودگی پر فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے اتوار کے روز دہلی پولیس نے انڈیا گیٹ پر مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور حکومت سے قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے پالیسیاں بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

نئی دہلی ضلع کے ڈی سی پی دیوش کمار مہالا نے کہا کہ انڈیا گیٹ کوئی احتجاج کی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق نئی دہلی میں نامزد احتجاج کی جگہ جنتر منتر ہے، لہٰذا ہم نے سب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں۔ لوگ انڈیا گیٹ پر اپنے خاندانوں کے ساتھ لطف اندوز ہونے کے لئے آتے ہیں اور یہ ایک قومی یادگار ہے، یہاں وی آئی پی راستے ہیں، ہم یہاں باقاعدگی سے تعینات ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے الزام لگایا کہ حکمراں بی جے پی حکومت نے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کو کم کرنے کے لئے مانیٹروں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ انڈیا گیٹ پر احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے پرینکا ککڑ نے حکومت سے دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے پالیسیاں بنانے کا مطالبہ کیا۔

پرینکا ککڑ نے کہا کہ بی جے پی نے ریڈنگ کو کم کرنے کے لئے ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹر پر پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ بی جے پی اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کر رہی ہے۔ اس سے بی جے پی کی ایمانداری اور ساکھ مجروح ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ بی جے پی ممبران کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیئے لیکن وہ گھر میں اپنے ایئر پیوریفائر کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ بی جے پی کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہوا اور پانی سیاست کے معاملات نہیں ہیں۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں ہوا کا معیار اتوار کو "شدید" زمرے میں پہنچ گیا، مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) صبح 7 بجے 391 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے کئی حصوں میں خطرناک آلودگی کی سطح ریکارڈ کی گئی جس میں AQI ریڈنگ 400 سے تجاوز کر گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو کم کرنے کے لئے راہل گاندھی نے فضائی آلودگی کا مطالبہ کر صاف ہوا کا نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ رہی ہے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن