غزہ کے ایک ننھے فلسطینی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی نقل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔

ویڈیو میں بچہ سفید قمیض اور سیاہ پتلون پہنے ایک خیمے سے باہر آتا ہے، اس کے چہرے پر داڑھی بھی بنائی گئی ہے۔ وہ ہاتھ ہلا کر لوگوں کو مبارکباد دیتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اپنی جیت کے بعد لوگوں سے ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی نے 5 رکنی عبوری ٹیم کا اعلان کردیا، کون کون شامل ہے؟

لوگوں نے پیار سے اسے ’غزہ کا ننھا ظہران ممدانی‘ کہا اور ایک شخص نے اسے اپنے کندھوں پر اٹھا کر جشن منایا۔

ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ’ملیے غزہ کے ننھے ظہران ممدانی سے، تیم کہتا ہے وہ بھی آپ جیسا بننا چاہتا ہے، سب لوگ میئر ممدانی کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔ ‘

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر محبت بھرے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’امید ہے ظہران یہ ویڈیو ضرور دیکھیں گے، یہ بچہ بہت پیارا ہے۔‘

ایک اور نے کہا، ’یہ منظر دیکھ کر دل خوش ہوگیا، خدا ان سب کو سلامت رکھے۔‘

یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ، وہ کون ہے؟

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ظہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے جنوبی ایشیائی میئر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی جیت کو نہ صرف سیاسی کامیابی بلکہ مہاجر برادریوں اور فلسطینی حقوق کے حامیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فلسطینی عوام کی حمایت کو اپنی سیاسی شناخت کا مرکزی حصہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ فلسطین کی جدوجہد میری پہچان کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ظہران ممدانی غزہ غزہ کا ظہران ممدانی مئیر ننھا ظہران ممدانی نیوریارک.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: غزہ کا ظہران ممدانی ننھا ظہران ممدانی نیوریارک

پڑھیں:

نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کس پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل

نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی سابق پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے۔

سوشل میڈیا پر 34 سالہ زہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سابق ٹیسٹ کرکٹ اور کمنٹیٹر رمیز راجا کے ایک جملے کا حوالہ دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں زہران ممدانی اپنی ٹیم سے خطاب کے دوران رمیز راجا کا پاکستان ٹیم کے لیے کہا گیا ایک جملہ دہراتے ہیں (The ability to snatch defeat from the jaws of victory)۔

رمیز راجا نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے زہران ممدانی کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

Many congratulations Mr Mamdani And thank you for being a commentary enthusiast !You played with a straight bat and exposed the ones who “were not playing cricket” so proud of you ! #zohranfornyc pic.twitter.com/1U6syTLCe7

— Ramiz Raja (@iramizraja) November 5, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح طارق جمیل نے پڑھایا، ویڈیو ‏وائرل
  • مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ویڈیو ‏وائرل
  • آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کیساتھ نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • ظہران ممدانی کی جنید خان اور ارسلان نصیر سے مشابہت؟ دونوں اداکاروں نےدلچسپ ردعمل دے دیا ۔
  • ظہران ممدانی کی جنید خان سے حیران کن مشابہت، سوشل میڈیا پر چرچا
  • آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کس پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل
  • میئر نیویارک ظہران ممدانی کی تقریر میں رمیز راجہ کا حوالہ، ویڈیو وائرل
  • ظہران ممدانی کی نریندر مودی پر کڑی تنقید، پرانی ویڈیو وائرل