کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر ہوش رُبا جرمانے عائد
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد:۔ کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حکومت سندھ کی ہدایت پر نئے جرمانوں کا نفاذ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں میں قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔
پولیس حکام کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر اب 2,500 کے بجائے 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کو 500 کے بجائے 5,000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
اسی طرح نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 2,000 کے بجائے 10,000 روپے، تیز رفتاری پر 2,500 کے بجائے 25,000 روپے اور ون وے کی خلاف ورزی پر بھی 25,000 روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر 5,000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ٹریفک نظام میں بہتری، حادثات میں کمی اور شہریوں کو قانون کی پابندی کی ترغیب دینا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ کے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر بڑی پابندی عائد
ویب ڈیسک : ای – چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کے معاملے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے احکامات جاری کردیے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔ جاری کردہ حکم کے مطابق کسی بھی اہلکار یا افسر کو ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ یہ پابندی ان اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی جن کے تبادلے کے احکامات پہلے جاری ہو چکے ہیں۔
نائب وزیراعلیٰ کے بیٹےکی ٹیکس چوری کا راز افشا، 21 کروڑ روپے سٹیمپ ڈیوٹی ادا کرنا پڑ گئی
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک انتظامات میں استحکام اور ای-چالان سسٹم کی مؤثر عملداری کو یقینی بنانا ہے۔
یاد رہے ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے ہیں اور کام نہ کرنے والے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں۔