اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موجودہ مالی سال کی اتبدائی تین ماہ کے دوران حکومت کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی رپورٹ کےمطابق موجودہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائدکا بجٹ سرپلس رہا،وفاق نے 1338 ارب،صوبوں نے 781 ارب روپےسرپلس بجٹ دیا،جولائی تا ستمبر 3497 ارب کا پرائمری سرپلس بھی ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق 3ماہ میں قرضوں پر 1377 ارب روپےسےزائد سود ادا کیا گیا،صوبوں کو 1775 ارب ادائیگی کے بعد وفاق کی خالص آمدن 4117 ارب رہی،مالیاتی سرپلس مجموعی قومی پیداوار کا 1.

6 فیصد رہا،سرپلس میں اضافہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ 2428 ارب روپے منافع سے ہوا۔

آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان

رپورٹ کےمطابق 3ماہ میں پیٹرولیم لیوی 30 فیصد اضافے سے 371 ارب روپے وصول کی گئی،مجموعی ریونیو 6 فیصد بڑھکر 6199 ارب سے زائد رہا،ٹیکس وصولیاں 11 فیصد بڑھکر 2884 ارب روپےہو گئیں، صوبوں نے 21 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا،781 ارب کا سرپلس دکھایا،پنجاب نے 3 ماہ میں سب سے زیادہ 442 ارب روپے کا سرپلس دیا،یہ سرپلس پچھلے سال کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہے،سندھ نے 209 ارب، خیبرپختونخوا 77 ارب اور بلوچستان نے 54 ارب سرپلس دیا،

رپورٹ کےمطابق مجموعی اخراجات میں 3.6 فیصداضافہ، 4080 ارب ریکارڈکئےگئے،جبکہ دفاعی اخراجات 447 ارب روپے رہےجو جی ڈی پی کا 0.3 فیصد بنتے ہیں،3 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 41 ارب،پنشن پر 161 ارب خرچ ہوئے،مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں 119 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔
 

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آئینی ترمیم کا ڈرافٹ میڈیا سے شئیرکرنے سے روک دیا

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: رپورٹ کےمطابق ارب روپے سال کی

پڑھیں:

سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں 3500 روپے سے زائد کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے اضافے سے 4 لاکھ23 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3122 روپے اضافے سے 3لاکھ 62 ہزار707 روپے ہوگیا ہےاس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوگیا
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • افغانستان بدستور افیون پیداوار کا بڑا مرکز، 2025 میں 20 فیصد کمی رپورٹ
  • افغانستان: عالمی سطح پر افیون کی 80 فیصد سے زائد پیداوار کا بڑا مرکز ، حیثیت تاحال برقرار
  • ویتنام‘ طوفانی بارشوں‘ سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ
  • سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں 3500 روپے سے زائد کا اضافہ
  • دنیا بھر میں پائی جانے والی افیون کا کتنا فیصد افغانستان میں اگ رہا ہے؟
  • تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
  • جولائی تا ستمبر بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 79 ارب روپے بڑھ گیا