کراچی:(نیوزڈیسک)حکومت سندھ نے صوبے میں بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور سکھر میں 480 والدین کے خلاف جرمانے کیے گئے اور ساتھ ہی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کی خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرسہیل شیخ نے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 2023 کے تحت 480 والدین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور یہ جرمانے سکھر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے۔

ڈاکٹر سہیل شیخ نے ایکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب کراچی سمیت صوبے میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے پلائی جانے والی حفاظتی ویکسین کے خلاف کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے ایکٹ کے حوالے سے بتایا کہ سندھ امیونائزیشن اینڈ ایپیڈیمکس کنٹرول ایکٹ 4 اگست 2023 میں صوبائی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا جس کا مقصد بچوں میں مختلف بیماریوں اور وبائی امراض کی روک تھام کرنا ہے۔

ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو جرمانے عائد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جس میں جو بھی والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے سے انکار کرے گا تو اسے ایک ماہ قید اور 50 ہزار یا ایک لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکٹ کے تحت حفاظتی ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو بھی 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جائیں گی، اس ایکٹ کے تحت صوبے میں الیکٹرونک امیونائزیشن رجسٹری بھی قائم کی جائے گی جس کے تحت اسپتال یا ویکسینیشن سینٹر کی رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی بچے کو پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایکٹ کے تحت والدین یا گھر کے سرپرست کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین شیڈول کے مطابق ویکسینیشن کے مراکز سے اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین لازمی پلائیں۔

ڈاکٹر سہیل شیخ نے بتایا کہ ایکٹ کے تحت اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین نہ پلانے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایکٹ کے تحت حفاظتی ویکسین بلامعاوضہ پلائی جائے گی، ایکٹ کی خلاف ورزی قابل سزا جرم تصور ہوگا اور ایسے افراد کے حلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کی شیڈول کے مطابق حفاظتی ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد ویکسینٹر والدین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا، اگر ویکسینیٹر کو یہ علم ہو کہ بچہ کسی طبی مسائل کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتا تو ویکسینٹر والدین کو ایک نان فٹ سرٹیفیکٹ جاری کرے گا اور اسے اگلی مقررہ تاریخ کو ویکسینیشن کے لیے دوبارہ آنے کو کہے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ ایکٹ کے تحت اپنے بچوں کو بتایا کہ ماہ قید جائے گی کے خلاف

پڑھیں:

بھارت میں موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر شہری کا 22 ہزار روپے کا چالان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شہری کو موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر بھاری جرمانہ کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس کی کارروائی زیرِ بحث آ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع ہاپوڑ کے علاقے گڑھ مکتیشور میں پیش آیا، جہاں ٹریفک پولیس معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی،  دورانِ چیکنگ ایک شخص موٹرسائیکل پر چھ بچوں کو بٹھائے گزر رہا تھا، جس پر اہلکاروں نے اسے روک کر 7 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 22 ہزار 269 پاکستانی روپے) کا چالان کر دیا۔

پولیس کے مطابق شہری نے نہ صرف اپنی بلکہ معصوم بچوں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالا، جس پر اس کے خلاف متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں کے تحت کارروائی کی گئی،دلچسپ امر یہ ہے کہ چالان کے بعد پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

پولیس حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کے ہاتھ جوڑنے کا مقصد شہریوں کو احساس دلانا اور سڑکوں پر احتیاط برتنے کی عوامی اپیل کرنا تھا، تاکہ لوگ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آئیں کچھ نے پولیس کے عمل کو عوامی بیداری کی مثبت کوشش قرار دیا جبکہ دیگر نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت میں قانون توڑنے کے بعد بھی عزت افزائی ہو رہی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • سندھ، بچوں کی ویکسینیشن مہم کے دوران پروپیگنڈا و ویکسین نہ پلانے والوں کیخلاف کارروائی
  • سندھ، بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن مہم کے دوران پروپیگنڈا اور ویکسین نہ پلانے والوں کے خلاف کارروائی
  • بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری
  •  بھاری جرمانے امتیازی سلوک، ای چالان کے خلاف جماعتِ اسلامی کا عدالت سے رجوع، سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس جاری 
  • فیصل آباد میں ای چالان کا آغاز:کس کس وائلیشن پر ای چالان ہوگا؟
  • نادرا کا 18 سال سے زائد عمر بچوں کے والدین کیلئے پیغام
  • بھارت میں موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر شہری کا 22 ہزار روپے کا چالان
  •  پنجاب  میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ 
  • کورئیر کمپنی کو موبائل گم ہونے پر صارف کو فون اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم