کراچی: نمائش چورنگی بند ہونے سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں نمائش چورنگی بند ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی جانے والے چاروں راستے ٹریفک کے لیے بند کیے گئے ہیں، شارع قائدین نمائش جانے والا روڈ خداداد کالونی کے قریب سے بند ہے۔
شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کوریڈور تھری بھیجا جا رہا ہے، ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس سے ٹریفک کو صدر، سولجر بازار بھیجا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لسبیلہ سے آنے والے ٹریفک کو پیپلز سیکریٹریٹ کی جانب بھیجا جا رہا ہے، پیپلز چورنگی، کیپری سینما چوک، کوریڈور 3 پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
کشمیر روڈ، گرو مندر چورنگی، اللّٰہ والی چورنگی پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹریفک کی روانی
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔