پی آئی اے میں ہڑتال، فلائٹس دوسرے روز بھی متاثر، کتنی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
ایئرکرافٹ انجینیئرز کے احتجاج کے باعث قومی ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن میں بدستور خلل برقرار ہے، جس کے نتیجے میں بدھ کے روز بھی 7 پروازیں منسوخ جبکہ درجنوں میں تاخیر ہوئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق، ملک بھر میں مجموعی طور پر 39 پروازوں کی آمد و روانگی تاخیر کا شکار رہیں۔
قومی ایئر لائن کی 18 پروازیں طے شدہ وقت سے گھنٹوں تاخیر سے روانہ یا پہنچ سکیں، جب کہ 7 پروازیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: انجینیئرز کا احتجاج: پی آئی اے فلائٹ آپریشن متبادل ذرائع سے بحال
لاہور اور کراچی کے درمیان قومی ایئر کی 2 پروازیں، پی کے 302 اور پی کے 303، منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی تمام 4 پروازیں تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 753 بھی منسوخ ہوئی۔
اسی طرح اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز پی کے 287 میں 7 گھنٹے، جبکہ جدہ جانے والی پرواز پی کے 741 میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟
شارجہ، اسکردو اور دبئی کی پروازیں بھی تاخیر سے دوچار رہیں۔
لاہور سے دمام جانے والی پروازیں، پی کے 247 اور 248 تقریباً 9 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 859 کی روانگی 12 گھنٹے مؤخر ہوئی۔
ملتان سے شارجہ جانے والی پرواز، پی کے 294، میں 4 گھنٹے، سیالکوٹ سے ریاض جانیوالی پرواز پی کے 756 میں 8 گھنٹے اور پشاور سے دوحہ جانیوالی پرواز پی کے 286 میں 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے نے 2 ہفتوں کے لیے کینیڈا کے لیے فلائٹس معطل کردیں
ذرائع کے مطابق، قومی ایئر لائن انتظامیہ نے ایئرکرافٹ انجینیئرز کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ کم از کم ضروری پروازوں کی کلیئرنس یقینی بنائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ انجینیئرز نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مذاکرات کے دوران صرف ضروری پروازوں کی کلیئرنس جاری رہے گی۔
انتظامیہ کے مطابق، آج وہ تمام پروازیں جو وقت پر کلیئر ہوئیں، مقررہ وقت پر روانہ ہوئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج ایئرپورٹ ایئرکرافٹ انجینیئرز پرواز پی آئی اے شیڈول فلائٹس ہڑتال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹ ایئرکرافٹ انجینیئرز پرواز پی ا ئی اے شیڈول فلائٹس ہڑتال جانے والی پرواز پی کے قومی ایئر
پڑھیں:
سعودی کم خرچ ایئر لائن نے لاہور کے لیے پروازیں شروع کر دیں
سعودی عرب کی کم خرچ ایئر لائن فلائی ایڈیل نے لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔نئی دو مرتبہ ہفتہ وار پروازوں کے آغاز کے ساتھ، فلائی ایڈیل کی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مجموعی پروازیں ہفتے میں 18 مقررہ خدمات تک پہنچ گئی ہیں۔ ان پروازوں میں کراچی، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ بھی شامل ہیں جو اس سال متعارف کرائی گئی تھیں۔