قومی احتساب بیورو (نیب) نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے مزید 20 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل: 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم نے مرکزی ملزم اور اسکینڈل کے ماسٹر مائنڈ قیصر اقبال کے گھر ایبٹ آباد میں چھاپہ مارا۔ قیصر اقبال محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس میں کلرک کے عہدے پر تعینات ہے۔

چھاپے کے دوران نیب نے ملزم کی اہلیہ کے نشاندہی پر 10 کروڑ روپے اس کے گھر سے اور 10 کروڑ روپے ایک دوسرے شخص کے قبضے سے برآمد کیے۔

میڈیا کے مطابق قیصر اقبال کی اہلیہ پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہے، اور اس کی نشاندہی پر یہ بڑی ریکوری عمل میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل: نیب نے 5 مزید ملزمان گرفتار کرلیے

نیب کے مطابق اس میگا کرپشن اسکینڈل میں اب تک برآمد کی گئی مجموعی رقم 2 ارب روپے سے زائد ہو چکی ہے، جو نیب کی تاریخ میں سب سے بڑی نقد برآمدگی قرار دی جارہی ہے۔

یہ اسکینڈل سرکاری ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خرد برد اور ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں سے متعلق ہے، جس میں کئی افسران اور ٹھیکیداروں کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آچکے ہیں۔

اس سے قبل رواں سال جولائی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے اس اسکینڈل میں 25 ارب روپے سے زیادہ کے اثاثے اور نقد رقم برآمد کی جاچکی ہے جن میں ایک ارب روپے نقد، 77 لگژری گاڑیاں، ملک بھر میں بنگلے اور فلیٹس شامل ہیں، جبکہ 5 ارب روپے بینک اکاؤنٹس میں منجمد کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک اسکینڈل، محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف

رپورٹس کے مطابق اس اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے 8افراد نیب کی حراست میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بینک منیجر خیبرپختونخوا قیصر اقبال کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس نیب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا قیصر اقبال کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل محکمہ کمیونی کیشن اینڈ ورکس کرپشن اسکینڈل اسکینڈل میں قیصر اقبال کروڑ روپے ارب روپے کے مطابق

پڑھیں:

سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیوں میں 11.9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط

سرگودھا میں کسٹمز انفورسمنٹ نے کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا غیر قانونی سامان قبضے میں لے لیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ان کارروائیوں میں 584 غیر ملکی موبائل فونز ضبط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 7 کروڑ 24 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی ضبط کی گئی جس کی قیمت 67 لاکھ روپے بنتی ہے۔
میانوالی کے اے ایس او نے مختلف کارروائیوں میں غیر ملکی شیشہ، چھالیہ، نسوار اور سگریٹس بھی ضبط کیے، جن کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔
فیصل آباد کے اے ایس او نے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ اخروٹ کی ایک کھیپ بھی برآمد کی۔
تمام ضبط شدہ اشیاء کو کسٹمز ایکٹ 1969ء کے تحت قانونی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جیکب آباد: محکمہ تعلیم میں اسکول بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن
  • لاہور: پولیس افسر ہی قاتل نکلا، اہلیہ اور بیٹی کی لاشیں برآمد
  • موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمد
  • گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
  • سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیوں میں 11.9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط
  • لاہور: لطیف جیولری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کا 20 کلو سونا غائب ہونے بڑا اسکینڈل 
  • راولپنڈی: چوری کی واردات کی تفتیش میں پیشرفت، ملزم کا بیٹی کیساتھ ملکر زیورات چرانے کا انکشاف
  • کراچی میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد تک بڑھ گئی
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • کراچی یلو لائن منصوبہ، لاگت 190 فیصد بڑھ گئی