سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں,مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت 90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت 5 لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہےجب کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے 4لاکھ 63 ہزار متاثرین کے ڈیٹا کی ڈی سیز سے تصدیق کی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار کیے گئے، 27 سیلاب متاثرہ اضلاع میں معاوضے کی ادائیگی کے لیے 37کیمپ سائٹ قائم کردیےگئےہیں جب کہ 20 اکتوبر سے 13 اضلاع کے سیلاب متاثرین میں معاوضے کی تقسیم کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایک دن کے بعد اضافے کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا پھر سستا ہوگیا
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں، پنجاب کے دیگر اضلاع میں متاثرین کو معاوضے کی تقسیم کا آغاز 3 نومبر سے ہو گا، کیمپ سائٹ پر سیلاب متاثرین کو 50 ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کی فراہمی کی جائیگی، ہر سیلاب متاثرہ فرد پنجاب بینک کی اے ٹی ایم سے روزانہ 3لاکھ روپے نکال سکتا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب معاوضے کی کیے گئے کے تحت
پڑھیں:
نیپرا کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر 14 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد
ویب ڈیسک :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طور پر 14 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
نیپرا کی جانب سے گیپکو، کیسکو اور فیسکو پر 2023-24 کی ناقص کارکردگی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
حکام کے مطابق کمپنیوں پر اوور بلنگ، غلط رپورٹنگ اور وصولیوں میں بہتری نہ لانے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
نیپرا کے مطابق گیپکو نے نقصانات مصنوعی طور پر کم دکھائے اور صارفین سے اضافی بل وصول کیے۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
حکام کے مطابق گیپکو کے نقصانات 11.48 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ہدف 9 فیصد مقرر تھا۔
نیپرا کے مطابق تینوں کمپنیوں کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔