مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)۔

پنجا ب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ صوبہ میں بغیر کسی خوف کے ہر مذہب کی نمائندگی ہے، جنہوں نے ملک پر 4 سال قبضہ کیے رکھا، ان سے بھی قبضہ چھڑایا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، پنجاب میں 1100 الیکڑک بسیں چل رہی ہیں، پنجاب اور پاکستان کی ترقی واپس آگئی ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پنجاب اور پاکستان محفوظ ہے، پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگ واپس آرہے ہیں۔ 

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 30 سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو بحال کیا، 25 سال بعد لاہور فروری میں بسنت منائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات

---فائل فوٹوز 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں، آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نیدرلینڈز کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور حوصلہ افزائی ہے، پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں، پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روم: وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سوات میں اطالوی آثار قدیمہ مشن کی 70ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • پنجاب، مینارٹی کارڈ کی تعداد75ہزار سے1 لاکھ کر دی: مریم اورنگزیب
  • مریم نواز نے پنجاب سے بدمعاشی ، قبضہ مافیا کا خاتمہ کردیا،
  • پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان امور طے پاگئے
  • پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
  • مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان
  • ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات