سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ سری لنکا پہنچ گئی، تیسری امدادی کھیپ کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے وصول کی۔
امدادی سامان میں بڑی تعداد میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں۔
حکومت پاکستان این ڈی ایم اے کی کاوشوں سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پوری قوم اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔
امدادی سامان میں دوائیں، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طلحٰہ برکی نے لاہور ایئر پورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امداد کی فراہمی کا یہ سلسلہ ہماری مشترکہ اقدار، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمے داری کا عکاس ہے۔
طلحٰہ برکی نے کہا کہ این ڈی ایم اے، تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن داد و تحسین کی مستحق ہیں جنہوں نے اس نیک مقصد کے حصول کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مجموعی طور پر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔