الخدمت کے صدرکا سری لنکا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،متاثرین ورضاکاروں سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے سری لنکا کے 3 روزہ دورے کے دوران حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات میں ان سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے مالی امداد فراہم کی۔ دورے کامقصداہل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے متاثرہ عوام کونیک خواہشات پہنچانا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے پا کستان سے بھیجے گئے سامان کی تقسیم اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے سری لنکا میں سرگرم امدادی تنظیم سیرنڈیپ فاؤنڈیشن ریلیف اینڈڈیولپمنٹ کے ڈیزاسٹر کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رضا کاروں سے خطاب اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے امدادی تنظیم کو الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے صفائی کے آلات اور امدادی سامان بھی فراہم کیا تاکہ متاثرہ علاقوں میں صفائی اور بحالی کے کام کو تیزکیا جاسکے۔ صدرالخدمت نے رضاکاروں کے ساتھ مل کر صفائی کے کاموں میں شرکت کی اور بیواؤں سمیت متاثرہ خاندانوں کو کیش واؤچرز کے ذریعے امداد بھی فراہم کی۔ ان اقدامات کامقصدمتاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کوپوراکرنااور انہیں ریلیف فراہم کرناتھا۔ اس دورے کے دوران ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے خصوصی طور پر وسطی صوبے کے متاثرہ علاقے گامپولا کا دورہ کیا، جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے نہ صرف مکانات اور سڑکوں کو تباہ کیا بلکہ بڑی تعداد میں خاندان بے گھر بھی ہوئے تھے۔ بعدازاں انہوں نے کو لمبو میں مختلف کمیونٹی لیڈرز، مقامی تنظیموں اور امدادی اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، جن میں امداد و بحالی کے کاموں کی شراکت داری اور آئندہ مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا تاکہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین انسانی خدمت اور امدادی تعاون کا مستقل سلسلہ قائم کیاجاسکے۔صدرالخدمت ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے متاثرہ خاندانوں سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا میں سیلاب کی تباہ کاریوں بالخصوص1.
صدر الخد مت فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، سری لنکا دورے کے دوران متاثرین سیلاب کیلیے سیرنڈیپ فائونڈیشن ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کو امدادی سامان فراہم کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: متاثرہ خاندانوں سری لنکا کے اور امدادی الرحمن نے فاو نڈیشن
پڑھیں:
جکارتا ، 7 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 20 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
انڈونیشیا (ویب ڈیسک) دارالحکومت جکارتا میں 7 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔پہلی منزل میں بھڑکنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آتشزدگی میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ پہلی منزل میں بھڑکنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ پر قابو پالیا گیا، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
پولیس نے بتایا کہ آگ دوپہر کے وقت شروع ہوئی جب وسطی جکارتہ میں 7 منزلہ دفتر کی عمارت کی پہلی منزل پر لگی بیٹری پھٹ گئی اور آگ اوپری سطح تک پھیل گئی۔ اب تک، 20 متاثرین کو نکال لیا گیا ہے، جن میں پانچ مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔
حکام کے مطابق زیادہ تر متاثرین جھلسنے کا شکار نہیں لگ رہے تھے اور غالباً دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے تھے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس اسپتال پہنچایا گیا۔