پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواحکومت نے 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد ہیں، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ موجود ہے، صوبے میں 9 مئی کے درجنوں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی باضابطہ سفارش تیار کر لی گئی ہے۔

لبوشین کا ہوا میں اڑتے ہوئے شاندار کیچ، تاریخ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جانے لگا

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات پر حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں ہوگا، کابینہ منظوری کے بعد عدالتوں میں مقدمات واپس لینے کی کارروائی شروع کی جائے گی، ریاست مقدمات سے دستبرداری کی منظوری کے بعد دعویداری ختم کر دے گی۔

حکومتی معاون خصوصی شفیع اللہ جان کے مطابق علی امین گنڈاپور کی حکومت میں بھی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے کر ریاست مقدمات سے دستبردار ہو چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام کیسز سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر بنائے گئے تھے، جتنے بھی کیسز ہیں انصاف کے تقاضوں پر پورے نہیں اترتے، ایسے بے بنیاد اور من گھڑت کیسز کو ختم کیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کرلیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

آزاد کشمیر کابینہ کا صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں اصلاحات کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-19
مظفر آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) آزاد کشمیر کابینہ کے اہم فیصلے، صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں مجموعی اصلاحات کی جائیں گی۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پریس کلب میں اہم حکومتی اجلاس ہوا، جس میں سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات جاوید ایوب نے کابینہ کے تازہ فیصلوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں ریاست بھر میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے اجراء، نئے کالجز اور سکولز کی منظوری اور طلبہ یونینز کی بحالی جیسے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ وزیر خزانہ کو ٹرانسفر اور پراپرٹی ٹیکس میں کمی کی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • خبردار! حکومت کا عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان: بیرونِ ملک دہشت گرد قیادت کیخلاف گھیرا تنگ، بڑے کریک ڈاؤن کی منظوری
  • ڈرائیونگ کی عمر 16 سال مقرر، ای چالان سسٹم مزید سخت کرنے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس، متعدد منصوبوں کی منظوری
  • آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس، ہیلتھ کارڈ کے اجراء سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری
  • آزاد کشمیر کابینہ کا صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں اصلاحات کا فیصلہ
  • سعودی کابینہ نے مال سال 2026 کے لیے 1.313 ٹریلین ریال کے بجٹ کی منظوری دے دی
  • پنجاب میں مائنز اینڈ منرلز فورس بنانے کا فیصلہ،قائمہ کمیٹی نے منظوری دے دی
  • ہیلتھ کارڈ کا اجرا، طلبہ یونین کی بحالی، آزاد کشمیر کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی