آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس، متعدد منصوبوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلہ جات کے حوالے سے موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے سینٹرل پریس کلب میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے ہیلتھ کارڈ کے اجراء، طلبہ یونین کی بحالی، پراپرٹی ٹرانسفر ٹیکس میں کمی، پانچ کے وی اور ساٹھ کے وی بجلی کے ڈومیسٹک اور کمرشل کے برابر ٹیرف مقرر کرنے، بجلی کے 139ملین روپے کے بقایاجات معاف کرنے، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں تعلیمی بورڈز کے قیام، تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے آسامیوں کی تخلیق، 09 اضلاع میں سالڈ ویسٹ منصوبے شروع کرنے، پٹھیالی اور ہڑیالہ مظفرآباد میں ہائیڈ روپ اور پراجیکٹس تعمیر کرنے، گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو ایک، ایک کروڑ روپے ادا کرنے، شہداء کے ورثا میں سے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے، تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں سٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کی مرحلہ وار تنصیب، بینک آف اے جے کے کو شیڈول بینک کا درجہ دلانے کیلئے مطلوبہ 2.
آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور کی زیر صدارت وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلہ جات کے حوالے سے موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے سینٹرل پریس کلب میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں بارے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے اجراء کیلئے حکومت سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے معاہدے کے بعد فوری آغاز کر دے گی، اس حوالے سے ہسپتالوں کا تعین کرنے کیلئے وزیر صحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی جو 5 دنوں میں اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کریگی اور کابینہ کی منظوری کے بعد ہیلتھ کارڈ سروسز شروع ہو جائیں گی۔ تعلیمی اداروں میں ریشنلائزیشن کی پالیسی کے تحت سٹاف کی کمی پورا کیا جائیگا، 25 سٹوڈنٹس پر ایک ٹیچر کی پالیسی کے مطابق جہاں آسامیوں کی تخلیق کی ضرورت ہو گی وہاں تخلیق کی جائیں گی اور اگر کسی ادارے میں متذکرہ پالیسی کے مطابق ٹیچرز کی تعداد ہے تو ٹیچرز کو اسی یونین کونسل میں جہاں ٹیچرز کی مطلوبہ تعداد کم ہے ٹرانسفر کیا جائیگا۔
ضرورت کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور نئے تعلیمی ادارے بھی قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ طلبہ یونینز کو سپورٹ کیا ہے، طلبہ یونین کے حوالے سے وزیر ہائر ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کہ پانچ ایام میں اپنی رپورٹ کابینہ میں پیش کر کے منظوری لے گی۔ پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر عائد ٹیکس کو کم کرنے کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو پانچ دنوں میں اپنی سفارشات کابینہ میں پیش کر کے منظوری لے گی۔انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم کے متاثرین کی آبادکاری کیلئے کابینہ نے کمیٹی تشکیل دی ہے جو پانچ دنوں میں اپنی رپورٹ کابینہ میں پیش کر کے منظوری لے گی جس کے بعد متاثرین کو زمین الاٹ، فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے آزاد کشمیر کے 9 شہروں میں سالڈ ویسٹ منصوبےشروع کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے پونچھ میں شاہرات و تعمیرات عامہ ڈویژن کیلئے مشینری خرید کرنے اور ریونیو کمپلیکس مظفرآباد کی نظرثانی سکیم کی بھی منظوری دی ہے۔ کابینہ ترقیاتی کمیٹی میں منظور کیے گئے منصوبہ جات جن میں 500 کلو واٹ کے پٹھیالی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مظفرآباد کے نظرثانی منصوبے پر 495.305 ملین روپے، 500 کلو واٹ کے ہڑیالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مظفرآباد کے نظرثانی منصوبے پر 499.250 ملین روپے جبکہ 220 میٹر لمبے کے جی کے روڈ پر گلپور پل کی تعمیر پر 824.369 ملین روپے لاگت آئی گی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے آزادکشمیر میں گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران شہید ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے ادا کرنے اور شہداء کے لواحقین میں سے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کی بھی منظوری دی ہے۔ کابینہ کی جانب سے پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے گریٹر واٹر سپلائی سکیمز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بینک آف اے جے کے کو شیڈول بینک بنانے کیلئے مطلوبہ رقم کی کابینہ نے منظوری دیدی ہے بہت جلد اے جے کے بینک شیڈول ہو جائیگا۔ کابینہ کے فیصلوں کے مطابق قائم کی گئی کمیٹیاں ہر صورت پانچ ایام میں اپنی سفارشات، رپورٹ کابینہ میں پیش کر کے منظوری حاصل کرینگی۔ ایک سوال کے جواب میں موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق تھرڈ پارٹی ایکٹ پر سو فیصد عملدرآمد ہو گا، سکیل سات سے پندرہ کی آسامیوں پر بذریعہ تھرڈ پارٹی اوپن میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے پانچ روز بعد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جتنا جلدی ممکن ہو سکا چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرنے کے حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کریگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کابینہ میں پیش کر کے منظوری کی بھی منظوری دی انہوں نے کہا کہ رپورٹ کابینہ کے حوالے سے قائم کی گئی کرنے کیلئے اجلاس میں کابینہ نے میں اپنی کے مطابق کیے گئے کرنے کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان