راولپنڈی:

راولپنڈی کے علاقے مصریال روڈ فرینڈز کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ماں اور بچی زخمی ہوگئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ اس شدت سے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد گیس لیکج کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی

لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں خودکش حملہ آور بھی ہلاک گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان میں بم دھماکا،3 پولیس اہلکار شہید
  • پنجگور میں دہشت گردوں کا شہری کے گھر پر راکٹ حملہ،دو بچے زخمی
  • نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زورداردھماکا،4 افراد زخمی
  • نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی
  • نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زورداردھماکا
  • اسلام آباد: نجی یونیورسٹی میں سلنڈر کا دھماکا، 3 طلبہ زخمی
  • نمل اسلام آباد میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، نائب قاصد سمیت 4 افراد زخمی
  • راولپنڈی کے علاقے ثمر زار میں پٹرول پمپ کا مالک فائرنگ سے قتل
  • لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی