Jasarat News:
2025-12-02@15:47:58 GMT

نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زورداردھماکا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زورداردھماکا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زوردار دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی۔

سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ( نمل ) میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔

 دھماکے سے یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی اور دھماکے کے بعد جائے وقوع پر دھوئیں کے بادل بلند ہو گئے۔

 دھماکا نمل یونیورسٹی کے انگلش ڈپارٹمنٹ اقبال بلاک یا آئی آر ڈپارٹمنٹ میں ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

 دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قومی اسمبلی سے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد:

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا جبکہ عالیہ کامران کی ترامیم کثرتِ رائے سے مسترد کر دی گئیں۔

مشترکہ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جہاں دن بھر کی طویل کارروائی کے باوجود اراکین بڑی تعداد میں موجود رہے۔

اسپیکر نے ہلکے انداز میں اراکین سے کہا کہ آج لمبا دن ہوگیا ہے، آپ سب صبح سے یہاں موجود ہیں، تھوڑا اجلاس چلنے دیں پھر جو کرنا چاہتے ہیں کر لیجیے گا۔ انہوں نے یونیورسٹی بل پر بھی اپوزیشن سے درخواست کی کہ اس پر ہاتھ ہلکا رکھیے گا۔

اجلاس میں اسلام آباد کے رہائشیوں کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کی سہولت نہ ملنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس رکن اسمبلی ابرار احمد نے پیش کیا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحت سب کا بنیادی حق ہے اور اسلام آباد و راولپنڈی میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا ہے اور ’’ایک مشہور کیس کے 90 ملین روپے اسی پر خرچ کیے جائیں گے۔‘‘

اجلاس میں ضمنی ایجنڈا بھی پیش کیا گیا جس میں علاقہ دارالحکومت اسلام آباد میں غذائی ضیاع کی روک تھام بل 2025 اور البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 شامل تھے۔

رکن اسمبلی عالیہ کامران نے یونیورسٹی بل کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ جتنی یونیورسٹیاں بن رہی ہیں ہمیں دنیا میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبائی ہے اور ہم نجی کمپنیوں کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’آپ تو ہر بل کی مخالفت کرتی ہیں، کبھی اپنے بل کی مخالفت نہ کر دینا۔‘‘ ان کی بات پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

عالیہ کامران کی ترامیم کثرتِ رائے سے مسترد کر دی گئیں۔ بعدازاں آغا رفیع اللہ نے ایک ترمیم پیش کی جس کے تحت یونیورسٹی 25 فیصد کوٹا مستحق طلباء کے لیے مختص کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شق ہے۔ ایوان نے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی
  • اسلام آباد: نجی یونیورسٹی میں سلنڈر کا دھماکا، 3 طلبہ زخمی
  • اسلام آباد، نمل یونیورسٹی میں گیس سلنڈر دھماکہ، 4 افراد زخمی
  • نمل اسلام آباد میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، نائب قاصد سمیت 4 افراد زخمی
  • قومی اسمبلی سے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 کثرت رائے سے منظور
  • کراچی: فلیٹ میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ 2 افراد زخمی
  • ایف سی ہیڈکوارٹر خودکش دھماکا: حملہ آور افغان شہری تھے‘ نادرا نے تصدیق کردی
  • معروف بزنس مین اور ایمان گروپ آف کمپنیز کے مالک کی گاڑی پر فائرنگ ،سیکیورٹی گارڑ شدید زخمی،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
  • ایف سی ہیڈکوارٹر خودکش دھماکا؛ حملہ آوروں افغان شہری تھے، نادرا نے تصدیق کردی