نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کورس کے شرکاء کا میران شاہ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں جاری کورس کے 35 رکنی سول افسران کے وفد نے میران شاہ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ نے وفد کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ وفد نے یاد گارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وفد کو علاقائی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی چیلنجز اور قیامِ امن میں سیکورٹی فورسز کے کردار پر بریفننگ دی گئی جبکہ وفد کے شرکاء کو معاشی خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وفد کو ٹوچی میوزیم اور تکنیکی ہال کا دورہ بھی کرایا گیا۔ میوزیم میں وفد نے تاریخی اور عسکری اہمیت کی حامل اشیاء کا مشاہدہ کیا
وفد نے پاک فوج کی شمالی وزیرستان کی ترقی اور امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بے حد سراہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفد نے
پڑھیں:
فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں مظاہرہ
جنگ مخالف تنظیموں کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
جنگ مخالف تنظیموں کے زیراہتمام ہفتہ کو وسطی لندن میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل اب بھی بلا خوف غزہ میں روزانہ حملے کرکے فلسطینیوں کو ہلاک کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود دنیا خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے۔
مظاہرے میں بارش اور سخت سردی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، اسرائیلی جارحیت کے بعد ہونے والے مظاہروں ہر طرح کے موسم کے دوران شرکاء کی تعداد میں کوئی فرق نہیں پڑا۔
اس موقع پر مظاہرے کا آغاز ہائیڈ پارک کارنر سے ہوا اور شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے وائیٹ ہال پہنچے، مظاہرے کے شرکاء تمام راستے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔
مظاہرے میں شریک مختلف جنگ مخالف تنظیموں کے رہنماؤں کے علاوہ شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ بند کرے اور اپنا غیر قانونی تسلط ختم کرے۔
انہوں نے برطانیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت بند کرے۔
شرکاء نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی افسوناک ہے، غزہ میں لوگ روزانہ بمباری کے علاوہ بھوک سے بھی ہلاک ہو رہے ہیں، اسرائیل فوری طور پر خوراک اور ضروریات زندگی کی اشیاء غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
غزہ کی ہیلتھ منسٹری کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو دو برس سے زائد کا عرصہ بیت گیا جس کے دوران 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔