سعودی امدادی مرکز کی عالمی انسانیت دوست خدمات سے ہزاروں افراد مستفید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
خادمِ حرمین شریفین امدادی مرکز نے گزشتہ دنوں اپنی انسانیت دوست سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوے خوراک، صحت، رہائش اور طبی بحالی کے شعبوں میں متعدد ممالک میں ضرورت مندوں تک امداد پہنچائی، جس سے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا۔
افغانستان میں مرکز نے صوبہ کنڑ کے علاقے سوکی میں تین سو خاندانوں میں رہائشی سامان کی تین سو کٹس تقسیم کیں، جن سے تقریباً ایک ہزار آٹھ سو افراد مستفید ہوئے۔ یہ امداد علاقے میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کے لیے فراہم کی گئی۔
مزید پڑھیں: شاہ سلمان مرکز کی لیبیا کے لیے امدادی سامان کی فراہمی 2 ماہ جاری رہے گی، سعودی عرب
یمن میں ضرورت مند افراد کے لیے وادی اور مارب کے علاقوں میں کھجور کے ایک ہزار ڈبے تقسیم کیے گئے، جن سے چھ ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔ اس کے ساتھ ساتھ یمن میں ہیضے کی روک تھام کے ہنگامی منصوبے کے تحت ایک ہفتے میں ایک ہزار سات سو تراسی افراد کی اسکریننگ کی گئی، جبکہ دو سو بانوے آگاہی نشستیں منعقد کی گئیں جن سے چھ ہزار دو سو تئیس افراد نے استفادہ کیا۔ اس دوران طبی مراکز کو بھی حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔
سودان کے ساحلی علاقے پورٹ سوڈان میں چار سو ستر خاندانوں میں خوراک کی چار سو ستر ٹوکریاں تقسیم کی گئیں، جو دو ہزار پچیس کے غذائی تحفظ پروگرام کے تیسرے مرحلے کا حصہ ہیں۔
طبی بحالی کے شعبے میں یمن کے ضلع تعز میں قائم مصنوعی اعضا مرکز نے گزشتہ ماہ پانچ سو چونسٹھ افراد کو خدمات فراہم کیں، جن میں مصنوعی اعضا کی تیاری و تنصیب، فزیو تھراپی اور خصوصی طبی رہنمائی شامل تھی۔ مجموعی طور پر دو ہزار ایک سو تیرہ خدمات فراہم کی گئیں۔
مزید پڑھیں: سعودی امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا، سامان میں خوراک اور بچوں کا دودھ شامل
یہ تمام سرگرمیاں سعودی عرب کے عالمی انسانیت دوست کردار کا تسلسل ہیں، جو متاثرہ اقوام کی فوری امداد اور بنیادی ضرورتوں کی فراہمی میں موثر کردار ادا کرتا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خادمِ حرمین شریفین امدادی مرکز سعودی امدادی مرکز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خادم حرمین شریفین امدادی مرکز فراہم کی کے لیے
پڑھیں:
خاندانی منصوبہ بندی‘ پنجاب میں 60 ہزار کمیونٹی افسر بھرتی کریں گے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آبادی میں توازن قومی ترقی، سماجی استحکام اور عوامی فلاح کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر خصوصاً اسلامی ممالک نے پاپولیشن مینجمنٹ کے حوالے سے واضح حکمت عملی اپنائی ہے، اور پاکستان میں بھی اس پالیسی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت فیملی پلاننگ کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے ایک بڑا اقدام کر رہی ہے، جس کے تحت 60 ہزار کمیونٹی افسروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ آفیسرز گھروں میں جا کر فیملی پلاننگ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے اور متعلقہ سہولیات لوگوں کی دہلیز پر پہنچائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے گھرانے کا سائز اپنی معاشی استطاعت اور معیار زندگی خود طے کرنا چاہیے۔ حکومت، علماء کرام اور کمیونٹی ادارے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں، لیکن عملی فیصلہ ہر خاندان نے خود کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانشمندی اسی میں ہے کہ ایسے کنبے کی تشکیل کی جائے جسے معیاری تعلیم، بہترین صحت سہولیات، مناسب رہائش اور باوقار زندگی فراہم کی جا سکے۔ علاوہ ازیں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ امریکی کانگریس کے بعد اب عالمی جریدہ فوربز بھی پنجاب حکومت کی اس کامیاب کاوش کا اعتراف کر چکا ہے۔ مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں اور فوربز میگزین نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 75 سالوں کے صفائی کے مسائل چند ماہ میں حل کر دئیے ہیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہات کے درمیان صفائی کے فرق کو ختم کر دیا ہے۔