data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایک سماجی تنظیم نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے آگاہی ریلی نکالی۔ ریلی میں خواجہ سراؤں سمیت سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل، نعمان سومرو اور دیگر نے کہا کہ لوگوں میں ایڈز سے متعلق آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایڈز ایک ایسی بیماری ہے جس کا مکمل علاج موجود ہے۔ سندھ سمیت پورے ملک میں ایچ آئی وی کے 330,000 کیسز ہیں۔ متاثرہ افراد میں خواتین، مرد اور خواجہ سرا شامل ہیں۔ جن میں سے صرف 82 ہزار افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں۔ سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار ہے جن میں سے صرف 21 ہزار 350 افراد زیر علاج ہیں۔ ایڈز میں مبتلا افراد کے ساتھ معاشرے میں برا سلوک کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایڈز میں مبتلا افراد علاج کرانے کے بجائے اپنی بیماری کو چھپاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈز بھی دیگر بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے اسے چھپایا نہیں جانا چاہیے۔ ایڈز کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایڈز کے

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق