بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے علاج کے سلسلے میں چین سے پانچ رکنی ابتدائی میڈیکل ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

چینی ماہرین کی یہ ٹیم پیر کی دوپہر ایور کیئر اسپتال پہنچی جہاں خالدہ ضیا زیرِ علاج ہیں۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر اے۔ایل۔ مامون نے چینی ٹیم کی آمد کی تصدیق کی۔

ڈاکٹر مامون کے مطابق اہم چینی میڈیکل ٹیم منگل کے روز ڈھاکہ پہنچے گی جو مزید خصوصی طبی جائزہ لے گی۔

خالدہ ضیا گزشتہ 4 روز سے ایور کیئر اسپتال کے کورونری کیئر یونٹ میں داخل ہیں جہاں انہیں مسلسل طبی نگرانی اور خصوصی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے خالدہ ضیا کی مختصر ملاقات، اہلیہ کی خیریت دریافت کی

ان کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کی سربراہی کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش چینی ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی چینی طبی ٹیم خالدہ ضیا خالدہ ضیا کا علاج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش چینی طبی ٹیم خالدہ ضیا خالدہ ضیا کا علاج خالدہ ضیا علاج کے کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار، چینی سفیر ملاقات، تاجکستان ہلاکتوں پر اظہار افسوس

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نائب وزیراعظم سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، خطے کے اہم امور پر تبادلہ خیال۔ اسحاق ڈار نے تاجکستان میں تین چینی شہریوں کی المناک ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارسے چینی سفیرجیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے چین میں حالیہ تباہ کن آتشزدگی سے جانوں کے ضیاع پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں چین کےساتھ مکمل یکجہتی کےساتھ کھڑا ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعاون، حالیہ علاقائی اوربین الاقوامی پیشرفت پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں ایڈز سے ایک سال میں 452 اموات، مریضوں کی تعداد 3303 تک پہنچ گئی
  • اسحاق ڈار، چینی سفیر ملاقات، تاجکستان ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • ڈھاکا: سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی حالت نازک، آئی سی یو میں زیر علاج
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیش کی سابقہ وزیراعظم کے نام خط، صحت یابی کی دعا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو خط، صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
  • خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل
  • بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل؛ دعاؤں کی اپیل
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید بگڑ گئی
  • سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید ناساز، اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی دعا کی اپیل