ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔

80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان

 گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی کورونری کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ان کی حالت میں معمولی بہتری دیکھی گئی، تاہم مجموعی طور پر ان کی صحت اب بھی نازک بتائی جا رہی ہے، جبکہ گردوں کے انتہائی کمزور کام کرنے کی وجہ سے انہیں 4 دن مسلسل ڈائیلاسز کرنا پڑا۔

بالی وو ڈ فلم کا ٹریلر ریلیز، چودھری اسلم شہید کی اہلیہ کی کڑی تنقید

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خط میں خالدہ ضیا کی شدید علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کی حکومت و عوام کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھیجیں۔

انہوں نے خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش کی ترقی میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ان کی قوت و ہمت کے لیے دعا کی تاکہ وہ اپنی جماعت اور قوم کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آگئے

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش خالدہ ضیا

پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی، جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ بھی مقرر کردیاگیا۔ جنر ل عامر رضا اس سے پہلے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری