سرکاری مکانوں میں رہائش پذیر یا منتظر وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
سر کاری مکانوں میں رہائش پذیر یا منتظر وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے سر کاری مکانوں کی الاٹمنٹ کے رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی ۔وزارت نے ڈی جی اسٹیٹ آفس کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ اکا مو ڈیشن ایلو کیشن رولز2002 میں تر میم کردی گئی ہے جس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرانسفر ہونے والے وفاقی ملازمین کو مکان کی تبدیلی کا استحقاق ختم کردیاگیا ہے۔اب ٹرانسفر ہونے والے ملازم کو جنرل ویٹنگ لسٹ میں رجسٹریشن کراکے اپنی باری کا انتظار کرنا پڑے گا۔اس سے قبل دوسرے شہر سے تبدیل ہوکر آنے والے تبدیلی کے نام پر مکان الاٹ کرا لیتے تھے جس سے ان سے سینئر کا استحقاق مجروح ہوتا تھا جو طویل عرصے سے جنرل ویٹنگ لسٹ پر انتظار میں ہوتے تھے۔ نئی ترمیم سے اس نا انصافی کا ازالہ ہو جا ئے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سرینڈر کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کہتے ہیں کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میدان جنگ اور ہتھیاروں کی اقسام بھی مختلف ہوں گی، جنگ بندی کے دوران ہماری عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتی ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں۔