علیمہ خان نے ایک بار پھر اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
سٹی 42: علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات روکنے کے خلاف ایک بار پھر دھرنا دے دیا ۔
علیمہ خان نے گزشتہ منگل کو بھی اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا تھا ۔علیمہ خان کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پر موجود ہیں ۔ وہ کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانا چاہتی تھی لیکن پولیس نے ضابطہ قانون کے مطابق ان کو روک لیا جس پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
واضح رہے آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا روز بھی ہے ۔ راولپنڈی داہگل ناکے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورپولیس کی بھاری نفری داہگل پر موجود ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔