پی ٹی آئی کی کال؛ کارکنوں کے ساتھ علیمہ خان اڈیالہ جیل روڈ پر آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
سٹی42: راولپنڈی میں اڈیالہ جیل والی سڑک پر فیکٹریچیک پوسٹ پر علیمہ خان اپنے سو سے کچھ زائد کارکنوں کے ساتھ موجود ہیں۔ پولیس حکام نے ان کو آگے جیل کے نزدیک جانے سے روک دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ "کارکنوں کی بڑی تعداد" اڈیالہ جیل کی جانب جا رہی تھی پولیس نے ان کو "فیکٹری ناکے" پر روک لیا ہے۔ پولیس کی کافی نفری وہاں ناکے پر موجود ہے۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی میں آج اضافہ کیا گیا اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
پی ٹی آئی نے کل اپنے کارکنوں اور حامیوں اور عام عوام کو اڈیالہ جیل جا کر احتجاج کرنے کی کال دی تھی۔ اس کال پر لاہور اور دوسرے شہروں سے سو کے لگ بھگ کارکن جمع ہوئے ہیں۔ علیمہ خان کے ساتھ موجود کارکنوں نے پُرامن طور پر آگے بڑھنے کا اعلان کیا ہ لیکن فیکٹری چیک پوسٹ پر پولیس نے طریقہ کار کے مطابق ان کو روک لیا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
اڈیالہ جیل آنے والے راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور سڑک پر علیمہ خان کے کارکنوں کی وجہ سے ٹریفک کے آگے جانے کا راستہ رک رہا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل علیمہ خان
پڑھیں:
ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے، علیمہ خان
راولپنڈی (نیوزڈیسک) ہمشیرہ بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے۔ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے۔
راولپنڈی کے گورکھپور ناکہ پر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم ڈرامہ کر رہے ہیں توٹھیک ہے، اتنی پولیس ڈرامے کیلئے یہاں موجود ہے؟
انھوں نے کہا کہ گزشتہ منگل کو میری بہن کو سڑک پر کیوں گھسیٹنا پڑا تھا۔ یہ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے۔