اڈیالہ جیل، علیمہ خان کا بانی سے ملاقات کیے بغیر جانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کارکنوں کے ہمراہ جیل کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، اس موقع پر سلمان اکرم راجا و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے۔
علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کیے بغیر واپس جانے سے انکار کیا اور کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی یہیں بیٹھے رہیں گے۔
اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی۔
راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی تو پی ٹی آئی کارکنوں نے نعرے لگائے، پولیس نے انہیں پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
علیمہ خان : فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔