اسحاق ڈار سے ایران کے مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کی سربراہی میں ایرانی وفد کچھ دیر میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے گا جہاں ڈاکٹر علی لاریجانی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ علی لاریجانی کے ہمراہ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون علاقائی امن کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے اہم پوزیشن کاحامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی لاریجانی
پڑھیں:
ایران کے نیشنل سیکیورٹی سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے ایک تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ایرانی سفارت خانہ کے بیان میں کہا گیا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے اسٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے، ڈاکٹر لاریجانی کا یہ دورہ اسی سمت میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود کے درمیان سیاسی، سیکورٹی، سرحدی انتظام، انسداد دہشتگردی، معاشی تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت متوقع ہے، یہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کے نئے منصوبے طے کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔
پاکستان اور ایران کے تعلقات میں یہ دورہ ایسے وقت پر اہمیت اختیار کر گیا ہے جب خطے میں بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر مشترکہ حکمت عملی اور قریبی رابطوں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔