اسلام آباد کے پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد کے ایک پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، 539 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حاجی کیمپ سے افغانستان بارڈر منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ آبپارہ کے حدود ارجنٹائن پارک سے 438 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ،غیر قانونی مقیم افغان باشندے کئی ماہ سے پارک کے ایک حصے میں خیمہ زن تھے۔
پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندے کسی قسم کا ویزا یا دیگر دستاویزات پیش نہ کر سکے جس پر ان کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کو حاجی کیمپ سے افغانستان بارڈر منتقل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر قانونی مقیم افغان افغان باشندوں کو
پڑھیں:
فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،قیاس آرئیاں نہیں ہونی چاہئیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے لہٰذا قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں۔، جیسے ہی عملدرآمد ہوگا اس پر کوئی فیصلہ آئے گا ہم آگاہ کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں گزشتہ شب کوئی کارروائی نہیں کی گئی، پاکستان جب کارروائی کرتا ہے اس کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے، افغان رجیم دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے۔
ان کا کہنا تھاکہ سرحد پار سے دہشت گردی کی معاونت سے بڑا مسئلہ ہے، پاک افغان بارڈر پر اسمگلنگ اور پولیٹیکل کراائم کا گٹھ جوڑ توڑنے کی ضرورت ہے، بیرون ممالک سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں۔