اسلام آباد میں ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے دوران ایک مسافر کو عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ مسافر کو رواں سال اٹلی سے غیر قانونی ہجرت پر ڈی پورٹ بھی کیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے موبائل فون سے ٹیمپرڈ ریزیڈنٹ کارڈ بھی برآمد ہوا، جبکہ وہ سعودی عرب سے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی ہوئی جس میں ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔محمد ریحان نامی ملزم فلائٹ نمبر G9547 کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق بنوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم سے سعودی عرب ملازمت کے لئے ایجنٹ نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔ ایجنٹ نے ملزم کو مذکورہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا۔ملزم کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: عمرہ ویزے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
  • نیدر لینڈ: اینتہوون ایئرپورٹ ڈرونز دیکھے جانے کے بعد بند
  • کراچی: جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر پرواز سے آف لوڈ
  • جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر ایئرپورٹ پر آف لوڈ
  • بنوں میں پل کو اڑانے کی کوشش ناکام، دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے
  • اسلام آباد، خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
  • برطانیہ نے امیگریشن قوانین سخت کردیے، غیر قانونی افراد  کے لیے بڑے مسائل
  • جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ
  • اسلام آباد، کار چوری میں ملوث 64 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد