گلستان جوہر میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو 25 ہزار کا ای چالان
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ طور پر گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو 25 ہزار کا ای چالان موصول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہری کا موقف ہے کہ آواری ٹاور کے قریب جس وقت ای چالان ہوا میری گاڑی گھر پر تھی، چالان پر دیے گئے وقت سے پہلے اور بعد میں بھی گاڑی گھر کے باہر موجود رہی۔ شہری نے بطور ثبوت گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ فراہم کردی۔ای چالان میں کہا گیا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی 12 نومبر کی صبح 9 بجکر 33 منٹ پر آواری ٹاور سگنل پر تھی، ڈبل کیبن گاڑی کو رنگین شیشے ہونے پر ای چالان 9 بجکر 45 منٹ پر جاری کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گھر کے باہر
پڑھیں:
اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں میں حل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار۔ملزم کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ روز کلاکوٹ کے علاقے لیاری میں سبحان علی نامی شخص قتل کر دیا تھا۔جس کا مقدمہ الزام نمبر 371/2025 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ کلاکوٹ میں درج ہوا۔