پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 9 روپے 50پیسے مہنگا ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 9 روپے 50پیسے مہنگا ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی منڈی میں معمولی اتار چڑھا کے باعث پیٹرول کے علاوہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز (30نومبر تک)کے لیے ہفتے کو زیادہ سے زیادہ 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریبا 9روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔یکم جون سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی نیٹ قیمتوں میں بالترتیب تقریبا 12 روپے 50 پیسے اور 23 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں بھی بالترتیب 8 روپے 80 پیسے اور 7روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے، فی الوقت مٹی کا تیل 185 روپے اور ایل ڈی او 164 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ا
یکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہے، جو کم ہو کر 263 روپے 50 پیسے ہونے کا امکان ہے، پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کی قیمت کا براہِ راست اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہے، جو 15 نومبر کو بڑھ کر 288 روپے فی لیٹر سے اوپر جا سکتی ہے، ٹرانسپورٹ سیکٹر کی زیادہ تر سرگرمیاں اسی ایندھن پر منحصر ہیں، اس کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹروں، ٹیوب ویلز، اور تھریشرز سمیت بڑے ٹرانسپورٹ اور زرعی مشینری میں استعمال ہوتا ہے، جس سے سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بھی بڑھتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025متفقہ طور پر منظور سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025متفقہ طور پر منظور وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا پشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم سی ڈی اے کے شعبہ اکائونٹس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کریں گے: پاکستان سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر روپے فی لیٹر روپے 50 پیسے کا امکان کی قیمت
پڑھیں:
ڈیزل کی قلت! پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن کااوگرا کو خط
ڈیزل کی قلت پر پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے اوگرا کو خط لکھ دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپوں پر ایک ہفتے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قلت کا سامنا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوٹے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل فراہم نہیں کیا جا رہا، فراہم کردہ ڈیزل کے تحت مطلوبہ ہدف مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ خط میں بتایا کیا ہے کہ گاڑیوں کو ہائی اسپیڈ ڈیزل لینے کے لیے کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔