کراچی کا ترقیاتی منصوبہ 2025–26 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجيل انعام ميمن نے کہا ہے کہ کراچی میں شہری ترقی کے لیے متعدد بڑے منصوبے تیز رفتاری سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں 9 بڑے منصوبے 7.66 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جا رہے ہیں، کے ڈی اے کے 76 منصوبے 13.22 ارب روپے میں جاری ہیں، جبکہ کے ایم سی 200 منصوبوں پر 18.
KW&SC اور لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ حب کینال اور ڈملوٹی پانی کی پائپ لائن پروجیکٹ ایک سال کے اندر مکمل ہوں گے اور ڈی ایچ اے کو 10 MGD پانی فراہم کریں گے۔
غیر ملکی مالی معاونت سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ میں مرحلہ اول 25.47 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو رہا ہے اور مرحلہ دوم 167.10 ارب روپے میں کراچی کے پرانے پانی اور سیوریج نظام کی تجدید کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کر رہی ہے۔ موجودہ مالی سال میں 130 اسکیموں کے تحت 1,280 تعلیمی یونٹس کی تکمیل پر کام جاری ہے، جس پر تخمینہ لاگت 15.57 ارب روپے ہے اور 1.88 ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے 30 اضلاع میں 12.33 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جبکہ جاپان کے بین الاقوامی تعاون ادارہ جے آئی سی اے کے پروگرام کے تحت پانچ اضلاع میں 20 لڑکیوں کے اسکولوں کو پرائمری سے ایلیمنٹری سطح تک ترقی دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کیلئے ترقیاتی منصوبہ 2025–26 کے لیے 756 اسکیموں پر مشتمل ہے، جس میں 713 جاری، 17 کئری فورورڈ اور 43 نئی اسکیمیں شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ خرچ
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ جولائی تا اکتوبر پی ایس ڈی پی فنڈز اخراجات کی تفصیل جاری کر دی گئی۔
وزارت منصوبہ بندی کے اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 مہینوں میں 330 ارب 43 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 53 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ایچ اے کے منصوبوں پر 20 ارب 17 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق این ٹی ڈی سی سمیت پاور ڈویژن کے بجلی کے منصوبوں پر ایک ارب 86 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کی مد میں ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ مختص ہے۔